ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

شمالی کشمیر کے پٹن میں ہورہے اس گھنونے کام کا پولیس نے کیا پردہ فاش: جانیں پورا معاملہ

گورنمنٹ راشن سپلائی کی چوری کرکے بلیک مارکٹنگکی جارہی ہے۔ شمالی کشمیر کے پٹن میں پولیس نے پردہ فاش کرکے بھاری مقدا ر میں سرکاری چاول کی بوریا ں برآمد کرکے ضبط کیں ۔ملزم فرار ،تلاش جاری ہے۔

  • Share this:
شمالی کشمیر کے پٹن میں  ہورہے اس گھنونے کام کا پولیس نے کیا پردہ فاش: جانیں پورا معاملہ
گورنمنٹ راشن سپلائی کی چوری کرکے بلیک مارکٹنگکی جارہی ہے۔ شمالی کشمیر کے پٹن میں پولیس نے پردہ فاش کرکے بھاری مقدا ر میں سرکاری چاول کی بوریا ں برآمد کرکے ضبط کیں ۔ملزم فرار ،تلاش جاری ہے۔

گورنمنٹ راشن سپلائی کی چوری کرکے کی جارہی ہے بلیک مارکٹنگ ۔شمالی کشمیر کے پٹن میں پولیس نے پردہ فاش کرکے بھاری مقدا ر میں سرکاری چاول کی بوریا ں برآمد کرکے ضبط کیں ۔ملزم فرار ،تلاش جاری ہے۔ ملوث شخص ایپل برینڈ کے سفیدتھیلوں میں سرکاری سپلائی کو منتقل کرتا تھااور بازاروں میں مختلف قیمتوں میں فروخت کررہا تھا۔ گزشتہ کئی روز سے کشمیر میں مختلف مقامات سے محکمہ امور صارفین وعوامی تقسیم کاری کی گورنمنٹ سپلائی کی چوری اور غبن کرنے کی خبریں گشت کررہی ہیں۔


کئی جگہوں پر گورنمنٹ کے راشن کے گوداموں سے چاول کی بوریوں سے کئی کئی کلوراشن نکالی جارہا تھا توکہیں مقامات پر بھاری مقدار میں گورنمنٹ راشن سپلائی کو غبن کیا جارہا تھا۔ ایسی ہی گھنونی حرکت شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں کرپال گڑھ کے معراج احمد ڈارنامی ایک شخص انجام دے رہا تھا۔ تاہم پٹن پولیس نے اطلاع ملتے ہی اس غیر قانونی کام کا پردہ فاش کیا۔اورملوث شخص کے ذریعے سے ہورہی بلیک مارکیٹنگ کو ناکام بنادیا۔


شمالی کشمیر کے پٹن کے کرپال گڑھ علاقے میں پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایک رہائشی مکان پر چھاپہ ڈالا ۔جہاں سے انہوں نےگورنمنٹ سپلائی کی چاول کے144بوریاں برآمد کرکے ضبط کی ۔ تاہم ملوث شخص جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔پولیس اس کی تلاش کررہی ہے ۔اور مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔پولیس بیان کے مطابق معراج احمد ڈار نامی ایک شخص اپنے مکان کے احاطے میں ہی غیر قانونی طور پر سرکاری سپلا ئی یعنی چاول کو ذخیر ہ کر کے غبن کر رہا تھا ۔یہ شخص ایسا حربہ رچارہا تھا کہ سرکاری سپلائی کے چاول کی بوریوں کو دوسرے تھیلوں میں منتقل کر کے مارکٹ میں فروخت کررہا تھا ۔ ملوث شخص کی کارستانی یہ بھی دیکھئے کہ انہوں نے ایپل برینڈ کے سفید تھیلے کافی مقدار میں بنارکھے تھے جن میں یہ شخص اس سرکاری سپلائی کو منتقل کرتا تھااور بعد میں بازاروں میں مختلف داموں میں فروخت کررہا تھا ۔ تاکہ اس کارستانی سے کوئی واقف نہ ہوسکے۔


پولیس کے شکنجے میں اس برینڈ کے چوالیس بوریاں بھی برآمد کرکے ضبط ہوئی ہیں ۔اس غیر قانونی کام کو انجام دینے میں ضرور سرکاری ملازمین کا ساتھ اور ہاتھ ہوسکتا ہے ۔ ایس ڈی پی او پٹن ظفر مہدی نے نیوز18اردو کو بتایا کہ کہ پولیس تھانہ پٹن میں اس واقعے کے حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملوث افراد کو بخشانہیں جائیگا جو بھی اس کارستانی میں ملوث پائے جائیں گے انہیں سلاخوں کے پیچھے دکھیل دیا جائے گا ۔
Published by: Sana Naeem
First published: Aug 16, 2020 10:00 PM IST