اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پی ایم مودی کی موجودگی میں18لاکھ مٹی کےچراغوں سےچمک اٹھےگاایودھیا، یہ ہیں قابل دیدمناظر

    مودی رام مندر میں پوجا کرنے کے لیے اتوار کو ایودھیا جائیں گے۔

    مودی رام مندر میں پوجا کرنے کے لیے اتوار کو ایودھیا جائیں گے۔

    پی ایم مودی رام مندر میں پوجا کرنے کے لیے اتوار کو ایودھیا جائیں گے۔ ہفتہ کو ان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مودی رام مندر کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کریں گے اور بعد میں بھگوان کی علامتی تاجپوشی کریں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Ayodhya | Mumbai | Jammu | Lucknow | Gujarat
    • Share this:
      اتر پردیش کے ضلع ایودھیا میں دیپوتسو کے ایک حصے کے طور پر تقریباً 18 لاکھ مٹی کے چراغ جلا کر ایک اور گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے کوشش کی گئی ہے۔ ایودھیا میں دیوالی کی تقریبات کا شاندار اہتمام جاری ہے۔ جس میں آتش بازی، لیزر شو اور رام لیلا کا اسٹیج شامل ہو گا۔ اتوار کو وزیر اعظم نریندر مودی کی موجودگی ’چراغاں‘ کا خاص اہتمام ہوگا۔

      وزیر اعظم کے دفتری ذرائع کے مطابق پی ایم مودی سریو کے کنارے رام کی پیڈی میں 3-D ہولوگرافک پروجیکشن میپنگ شو کے ساتھ ساتھ ایک عظیم الشان میوزیکل لیزر شو کا بھی مشاہدہ کریں گے۔ یہ دیپوتسو کا چھٹا ایڈیشن ہوگا۔

      ایودھیا میں دیپوتسو کے اہم باتیں پیش ہیں:

      1. سریو بینک کے قریب رام کی پوڑی میں 22,000 سے زیادہ رضاکاروں کے ذریعہ 15 لاکھ مٹی کے چراغ روشن کیے جائیں گے۔ باقی اہم چوراہوں اور مقامات پر یہ رکھے جائیں گے۔

      2. دیپوتسو کے منتظمین نے بتایا کہ رضاکار ایک مربع میں 256 مٹی کے چراغوں کا انتظام کریں گے اور دو مربعوں کے درمیان فاصلہ تقریباً دو سے تین فٹ ہو گا۔

      3. ایک لیزر شو 3D پروجیکشن میپنگ شو اور آتش بازی بھی ہوگی۔

      4. رام لیلا کا انعقاد روس سمیت دیگر ممالک اور ریاستوں کے ثقافتی گروپ بھی کریں گے۔

      5. رام کتھا پارک میں بھگوان رام، دیوی سیتا، بھگوان لکشمن اور بھگوان ہنومان کو ’’پشپک ویمان‘‘ سے اترتے ہوئے دکھایا جائے گا۔

      6. اس موقع پر سریو ندی کی آرتی بھی کی جائے گی۔

      7۔ رام مندر کے چیف پجاری آچاریہ ستیندر داس نے کہا کہ 23 اکتوبر کو اتوار ہونے کی وجہ سے رام للا سرخ گلابی لباس پہنے ہوئے نظر آئیں گے اور بھگوان رام اور ان کے بھائیوں کے لیے کپڑے کا ایک نیا سیٹ سلائی جا رہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      8. مودی رام مندر میں پوجا کرنے کے لیے اتوار کو ایودھیا جائیں گے۔ ہفتہ کو ان کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مودی رام مندر کے تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کریں گے اور بعد میں بھگوان کی علامتی تاجپوشی کریں گے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: