وندے بھارت ایکسپریس کے ساتھ آخر یہ کیا ہورہا ہے؟ ٹرین کا بیل سے ٹکرا جانے کا تیسرا واقعہ! کیا ہے وجہ؟
بھینسوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
انڈین ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق واقعے کے بعد ٹرین کو تقریباً 15 منٹ تک روکے رکھا گیا۔ ٹکر سے ٹرین کو نقصان پہنچا۔ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ہفتہ کی صبح ممبئی-سنٹرل سے گجرات کے گاندھی نگر جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ انڈین ریلویز نے کہا کہ ٹرین کو کوئی نقصان نہیں ہوا، سوائے سامنے والے کوچ کے ناک کون کور کو پہنچنے والے نقصان کے اور کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
گاندھی نگر جانے والی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین (Vande Bharat Express train) ہفتہ کو اتل ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک بیل سے ٹکرا گئی، یہ اکتوبر میں پیش آنے والا تیسرا واقعہ ہے۔ انڈین ریلوے کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق واقعے کے بعد ٹرین کو تقریباً 15 منٹ تک روکے رکھا گیا۔ ٹکر سے ٹرین کو نقصان پہنچا۔ سیمی ہائی اسپیڈ ٹرین ہفتہ کی صبح ممبئی-سنٹرل سے گجرات کے گاندھی نگر جا رہی تھی جب یہ واقعہ پیش آیا۔ انڈین ریلویز نے کہا کہ ٹرین کو کوئی نقصان نہیں ہوا، سوائے سامنے والے کوچ کے ناک کون کور کو پہنچنے والے نقصان کے اور کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔
اس مہینے میں وندے بھارت ایکسپریس سے متعلق یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے احمد آباد شہر کے مضافات میں وٹوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پنیت نگر علاقے میں ممبئی-گاندھی نگر وندے بھارت ایکسپریس نے بھینسوں کا ایک غول مارا تھا۔ حکام نے بتایا تھا کہ چار بھینسیں ہلاک ہو گئیں۔ واقعے میں ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا، جس کے بعد گجرات میں ریلوے پروٹیکشن فورس (RPF) نے بھینسوں کے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:
اس کے اگلے دن گجرات کے کھیڑا ضلع کے کنجری بوریاوی اسٹیشن پر ایک اور وندے بھارت ایکسپریس ٹرین ایک گائے سے ٹکرا گئی۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ٹرین سے ٹکرانے والی گائے کی موت ہوگئی لیکن کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔