350 کروڑ کے ٹیکس چوری کیس میں محکمہ آئی ٹی کی بڑی کارروائی، گجرات-ممبئی میں چھاپے، اب تک کروڑوں کا خزانہ برآمد
350 کروڑ کے ٹیکس چوری کیس میں محکمہ آئی ٹی کی بڑی کارروائی
چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کو 2 کروڑ روپے نقد اور 2 کروڑ روپے کے زیورات ملے ہیں۔ کمپنی پر گزشتہ 6-7 سالوں میں فرضی نقصانات دکھانے اور ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔
نئی دہلی: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے منگل کو کل 18 مقامات پر چھاپے مارے جن میں واپی صنعت نگر میں واقع شاہ پیپر مل کی یونٹ، ممبئی کے دفتر اور منیجروں کی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔
کمپنی پر الزام ہے کہ اس کمپنی نے 350 کروڑ روپے کی چوری کی ہے۔ چھاپے کے دوران محکمہ انکم ٹیکس کی ٹیم کو 2 کروڑ روپے نقد اور 2 کروڑ روپے کے زیورات ملے ہیں۔ کمپنی پر گزشتہ 6-7 سالوں میں فرضی نقصانات دکھانے اور ٹیکس چوری کرنے کا الزام ہے۔
محکمہ انکم ٹیکس نے کہا کہ چھاپے کے دوران 2.25 کروڑ روپے نقد، 2 کروڑ روپے کے زیورات، قرض اور لیجر سمیت خرید و فروخت کے دستاویزات ضبط کیے گئے ہیں۔ دستاویزات کی چھان بین مکمل ہونے کے بعد ٹیکس چوری کا انکشاف ہو گا۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔