ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی، ممبئی اور دیگر شہروں میں انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے، صرافہ مارکیٹ میں افرا تفری

حکومت کی طرف سے کالے دھن کے خلاف مہم کے تحت 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند کیے جانے کے ایک دن بعد انکم ٹیکس محکمہ نے آج دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے کئی شہروں میں چھاپے مارے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 10, 2016 11:17 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دہلی، ممبئی اور دیگر شہروں میں انکم ٹیکس محکمہ کے چھاپے، صرافہ مارکیٹ میں افرا تفری
demo.Pic.

نئی دہلی: حکومت کی طرف سے کالے دھن کے خلاف مہم کے تحت 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ بند کیے جانے کے ایک دن بعد انکم ٹیکس محکمہ نے آج دہلی اور ممبئی سمیت ملک کے کئی شہروں میں چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق دہلی میں انکم ٹیکس حکام نے چاندنی چوک علاقے میں صرافہ کاروباریوں کی کچھ دکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔چھاپہ ماری کی خبر پھیلتے ہی صرافہ مارکیٹ میں تمام دکانیں شام چار بجے بند ہو گئیں۔یہ چھاپے ماری ان میڈیا اطلاعات کے درمیان ہوئی ہیں کہ کالے دھن کو ختم کرنے کے لئے لوگ آناً فاناً میں سونے کے زیورات خرید رہے ہیں۔

انکم ٹیکس حکام کے مطابق انٹیلی جنس معلومات ملنے کے بعد یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ایسی خبریں مسلسل آ رہی ہیں کہ جن کے پاس کالا دھن ہے وہ 500 اور 1000 کے نوٹ بینکوں میں تبدیل نہیں پا رہے ہیں اور ایسی صورت میں سونے کی خریداری کا راستہ اختیار کیا ہے۔ان کی اس جلد بازی کا فائدہ صراف اٹھا رہے ہیں اور سونے 50 ہزار روپے تولہ تک فروخت کیا جا رہا ہے۔اس شاپنگ پر رسید پچھلی تاریخ سے دی جا رہی ہے۔

First published: Nov 10, 2016 11:17 PM IST