ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کیجریوال کے وزیر کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ

انکم ٹیکس کے افسرعلی الصبح وزیرٹرانسپورٹ کے گھرپہنچے اوران سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران افسران نے کچھ ضروری کاغذات بھی دیکھے۔

  • Share this:
کیجریوال کے وزیر کیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پرانکم ٹیکس کا چھاپہ
دہلی حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت: فائل فوٹو

دہلی کی کیجریوال حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے گھر سمیت 16 ٹھکانوں پربدھ کو انکم ٹیکس محکمہ کی ریڈ پڑی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انکم ٹیکس کے افسرعلی الصبح وزیرٹرانسپورٹ کے گھرپرپہنچے اوران سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران افسران نے کچھ ضروری کاغذات بھی دیکھے۔


انکم ٹیکس محکمہ کے ذرائع نے بتایا  'دہلی اورگروگرام میں وزیرکیلاش گہلوت کے 16 ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ہیں۔ برسک انفراسٹرکچراینڈ ڈیولپرس لمیٹیڈ اورکارپوریٹ انٹرنیشنل فائننشیل سروسیزمیں سرچ آپریشن جاری ہے۔


کیلاش گہلوت اپنے اہل خانہ کے ساتھ وسنت کنج میں رہتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دہلی حکومت کے وزیرٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت کے گھر پربدھ کی صبح انکم ٹیکس کے افسران پہنچ گئے۔ اس دوران کسی کو بھی گھرکے اندرآنے اورباہرجانے کی اجازت نہیں دی گئی۔



واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیجریوال کے وزرا پرانکم ٹیکس اور سی بی آئی کے ذریعہ چھاپہ ماری کی گئی ہے۔ اس پرکیجریوال حکومت نے آج ایک بارپھرٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تنقید کی ہے۔




First published: Oct 10, 2018 12:04 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading