உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انکم ٹیکس کے بعد CBI اور ED کی باری ہے، قریبیوں پر چھاپے کے بعد بولے اکھلیش یادو

    اکھلیش یادو نے کہا، 'میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی  انتخابات سے پہلے آئیں گے۔ راجیو رائے پارٹی کے ترجمان ہیں اور وہ انکم ٹیکس جمع کراتے رہے ہیں۔ اگر پہلے کوئی مسئلہ رہا ہوگا تو تحقیقات پہلے کیوں نہیں ہوئیں؟

    • Share this:
      لکھنؤ۔ اتر پردیش میں اس وقت سماج وادی پارٹی کے سپریمو اکھلیش یادو  (Akhilesh Yadav) کے قریبی لوگوں کے کئی مقامات پر انکم ٹیکس (Income Tax Raids)   کے چھاپے جاری ہیں۔ ادھر اکھلیش یادو   نے کہا ہے کہ انہیں پہلے سے ہی معلوم تھا کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مرکزی جانچ ایجنسیوں کو یہاں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کے بعد اب سی بی آئی اور ای ڈی کی باری ہے۔ اکھلیش یادو  نے مزید کہا کہ کانگریس بھی اپنے مخالفین کو انکم ٹیکس، ای ڈی اور سی بی آئی سے اسی طرح ڈراتی تھی اور اب یہی کام  بی جے پی بھی کر رہی ہے۔

      اکھلیش یادو نے کہا، 'میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ای ڈی، انکم ٹیکس اور سی بی آئی  انتخابات سے پہلے آئیں گے۔ راجیو رائے پارٹی کے ترجمان ہیں اور وہ انکم ٹیکس جمع کراتے رہے ہیں۔ اگر پہلے کوئی مسئلہ رہا ہوگا تو تحقیقات پہلے کیوں نہیں ہوئیں؟ بی جے پی بھی کانگریس کے راستے پر چل رہی ہے۔ کانگریس  بھی ایسے ہی اپنے مخالفین کو انکم ٹیکس، ای ڈی اور سی بی آئی سے بھی ڈراتی تھی۔

      'بی جے پی کو جواب مل جائے گا'
      اکھلیش یادو نے دعویٰ کیا کہ عوام، نوجوان اور بے روزگار اگلے انتخابات کے لیے تیار ہیں، حکومت بدل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر اور بنگال کی طرح اب اتر پردیش میں بھی مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ بتا دیں کہ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے قریبی منوج یادو کے گھر پر کارروائی کی ہے۔ اس کے علاوہ ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ترجمان راجیو رائے، ایس پی سپریمو کے پرائیویٹ سکریٹری جینندر یادو سمیت کئی لوگوں کے ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔

      اکھلیش یادو کا طنز
      آپ کو بتاتے چلیں کہ اتر پردیش میں اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے درمیان زبانی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بھی وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر طنز کسا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی نے وزیر اعظم مودی کے ساتھ گنگا میں ڈبکی نہیں لی کیونکہ وہ جانتے تھے کہ گنگا کی صفائی نہیں ہوئی ہے۔ اکھلیش نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: