اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان بمقابلہ سری لنکا : پہلے یک روزہ میچ میں ٹیم انڈیا کو سات وکٹوں سے کراری شکست

     ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں کھیلا جارہا ہے ۔

    ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں کھیلا جارہا ہے ۔

    ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ دھرمشالہ میں کھیلا جارہا ہے ۔

    • Share this:

      دھرمشالہ : ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا 38.2 اوورس میں محض 112 رن بناکر آل آوٹ ہوگئی اور سری لنکا کو جیت کیلئے 113 رنوں کا ہدف دیا، جس کو سری لنکا نے صرف تین وکٹ کھوکر 20.4 اوورس میں حاصل کرلیا ۔ سری لنکا کی طرف سے تھرنگا نے 49 ، میتھیوزنے 25 اور ڈکولا نے 26 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ جسپریت بمبرہ ، بھونیشور کمار اور ہاردک پانڈیا نے ایک ایک کھلاڑیوں کا آوٹ کیا ۔
      قبل ازیں ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا کی ٹیم کا آغاز انتہائی خراب رہا اور سلامی بلے باز شیکھر دھون دوسرے اوور کی آخری گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ شیکھر کے آوٹ ہونے کے بعد ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کا پویلین لوٹنے کا تانتا بندھ گیا اور ایک کے بعد ایک پویلین لوٹتے چلے گئے ۔ ایک وقت میں صرف 29 رنوں پر اوپر کے سات بلے باز پویلین لوٹ گئے اور ٹیم انڈیا کا 50 رن پورا کرنا بھی مشکل لگ رہا تھا۔
      تاہم اس کے بعد سابق کپتان دھونی اور کلدیپ یادو نے ٹیم انڈیا کو تھوڑا استحکام بخشا اور ٹیم کے اسکور کو 50 کے پار پہنچایا ۔ تاہم 19 رن بناکر کلدیپ بھی آوٹ ہوگئے ۔ اس کے بعد دھونی نے تیز رفتاری سے رن بناتے ہوئے اپنی نصف سنچری پوری کی اور ٹیم انڈیا کے اسکور کو 112 تک پہنچایا ۔ دھونی 65 کے اسکور پر بڑا شارٹ لگانے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوگئے ۔ علاوہ ازیں بمبرہ اور چہل نے کوئی رن نہیں بنائے ۔

      First published: