ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یوم آزادی پر سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر لہرایا جانے والا قومی پرچم یہاں ہوتا ہے تیار

یو پی میں میرٹھ کا گاندھی کھادی آشرم قومی پرچم تیار کرنے کا لائسنسی سینٹر ہے ۔ 1920 میں میرٹھ میں کھادی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے ۔

  • Share this:
یوم آزادی پر سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر لہرایا جانے والا قومی پرچم یہاں ہوتا ہے تیار
یوم آزادی پر سرکاری اور غیر سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر لہرایا جانے والا قومی پرچم یہاں ہوتا ہے تیار

یوم جمہوریہ ، یوم آزدی اور 2 اکتوبر جیسے مواقع پر سرکاری غیر سرکاری اور دیگر عمارتوں پر لہرایا جانے والا ترنگا کہاں اور کتنے اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے ، یہ کم لوگ ہی جانتے ہیں ۔ اتر پردیش میں جھنڈا تیار کرنے والے تین مراکز ہیں ، جن میں ایک میرٹھ بھی ہے ۔ لیکن اس بار کورونا وبا کے بحران نے میرٹھ کے اس جھنڈا مینوفیکچرنگ یونٹ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے اور گزشتہ پانچ ماہ میں زیادہ تر وقت تک کام بند ہونے کے سبب محض تیس فیصد جھنڈے ہی تیار کئے جا سکے ۔


یو پی میں میرٹھ کا گاندھی کھادی آشرم قومی پرچم تیار کرنے کا لائسنسی سینٹر ہے ۔ 1920 میں میرٹھ میں کھادی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے ۔ کھادی آشرم میں کھادی کا تھان تیار کرنے کے بعد تھان کو رنگا جاتا ہے اور اس کے بعد روایتی طریقہ سے اسکرین پرنٹ کر کے جھنڈے  کو سکھایا جاتا اور پھر سلائی کی جاتی ہے ۔ لیکن کورونا وبا کے قہر کے سبب اس سال جھنڈا تیار کرنے کا کام بری طرح متاثر ہوا ہے ۔


1920 میں میرٹھ میں کھادی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے ۔
1920 میں میرٹھ میں کھادی آشرم کے قیام کے دس سال بعد سے ہی یہاں ترنگا بنانے کا کام جاری ہے ۔


جھنڈے کے لئے سوت کاتنے سے لیکر کپڑا تیار کرنے ، اسکرین پرنٹنگ اور سلائی کرنے والوں تک کا روزگار بری طرح متاثر ہے اور اس وجہ سے اس سال بہت کم تعداد میں جھنڈا تیار کیا جا سکا ہے ۔ قومی پرچم تیار کرنے والے اس سینٹر کے مینیجر بھوپندر شرما بتاتے ہیں کہ پچھلے سال یہاں تقریباً 12 ہزار جھنڈے تیار کیے گئے تھے ، لیکن اس سال محض ڈھائی سے تین ہزار تیار کیے کا سکے ہیں ۔

میرٹھ کے کھادی آشرم میں تیار ترنگے جھنڈے  کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک سپلائی کیے جاتے ہیں ، جو خاص مواقع پر شان سے لہرائے جاتے ہیں ۔ لیکن اس سال پروڈکشن کم ہونے سے یوم آزادی کے موقع پر کئی عمارتوں پر میرٹھ میں تیار ہونے والے یہ پرچم نہیں لہرائے جاسکے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 15, 2020 05:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading