Independence Day 2022: ہندوستان کے 76 ویں جشن یوم آزادی کے موقع پر گوگل ڈوڈل کی دلکش پیشکش
سب سے بڑا سالانہ جشن دہلی کے لال قلعہ میں ہوتا ہے، جہاں وزیر اعظم 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہم آہنگی میں زعفرانی، سفید اور سبز قومی پرچم کو بلند کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے ٹیلی ویژن پر تقریر کرنے کے بعد حب الوطنی پریڈ میں ہندوستانی مسلح افواج اور پولیس کے ارکان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

GOOGLE DOODLE TODAY: ہندوستان کے 76 ویں جشن یوم آزادی (India’s 76th Independence Day) کے موقع پر گوگل ڈوڈل کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ آج کا ڈوڈل کیرالہ میں مقیم مہمان فنکار نیتی (Neethi) کے ذریعہ بنایا گیا۔ یوم آزادی 2022 ڈوڈل پتنگوں کے ارد گرد کی ثقافت کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ خوبصورت پتنگیں بنانے کے ہنر سے لے کر ایک کمیونٹی کے اکٹھے ہونے کے خوشگوار تجربے تک بہترین کاوش کو پیش کرتا ہے۔ آسمان کا وسیع و عریض پھیلا ہوا پتنگوں کے ساتھ چمکدار دھندوں سے بھرا ہوا ہے جو ہم نے حاصل کی ہوئی بلندیوں کی رنگین علامت ہے۔ جی آئی ایف (GIF) اینی میشن حرکیات میں اضافہ کرتا ہے اور ڈوڈل کو متحرک کرتا ہے۔
لوگ یوم آزادی کو پتنگیں اڑا کر بھی مناتے ہیں جو آزادی کی ایک دیرینہ علامت ہے۔ ہندوستانی مجاہدین آزادی نے ایک بار برطانوی راج کے خلاف نعرے لگا کر پتنگ اڑائی تھی۔ تب سے تفریحی اور مسابقتی پتنگ بازی یوم آزادی کی مقبول ترین روایات میں سے ایک بن گئی ہے۔ ہندوستانی اس دن اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزار کر اور محلوں اور اسکولوں میں ثقافتی پروگرامس بھی مناتے ہیں۔ یہ دن اس تاریخی موقع کی نشاندہی کرتا ہے جب ہندوستان نے انگریزوں کے تحت دو سو سال کے جبر اور تشدد کے بعد نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی حاصل کی۔ یہ تمام ہم وطنوں کے لیے ایک خاص موقع ہے کہ وہ جابر برطانوی راج کے خلاف مجاہدین آزادی اور انقلابیوں کی انتھک کوششوں کے بعد ایک آزاد قوم کی پیدائش کی یاد منائیں۔ یوم آزادی کا جشن ہمارے بہادر رہنماؤں اور مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے قوم اور اہل وطن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔
اس سال حکومت ہند نے ’آزادی کا امرت موہتسو‘ (Azadi ka Amrit Mohatsav) کے تحت کئی تقریبات کا انعقاد کیا ہے، جس کا موضوع ’قوم سب سے پہلے، ہمیشہ سب سے پہلے‘ ہے۔ اس دن کو منانے کے لیے حکومت نے 200 ملین ترنگے لہرانے کا بھی ہدف رکھا ہے۔
سب سے بڑا سالانہ جشن دہلی کے لال قلعہ میں ہوتا ہے، جہاں وزیر اعظم 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہم آہنگی میں زعفرانی، سفید اور سبز قومی پرچم کو بلند کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے ٹیلی ویژن پر تقریر کرنے کے بعد حب الوطنی پریڈ میں ہندوستانی مسلح افواج اور پولیس کے ارکان کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
ڈوڈل کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فنکار نیتی نے کہا کہ ہماری سب سے پیاری یادوں میں سے ایک پتنگ بازی کی قدیم روایت ہندوستانی یوم آزادی کی تقریبات کا لازمی جزو ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اس ڈوڈل کے لیے خاص طور پر کس چیز نے متاثر کیا؟ وہ کونسی آرٹ ورک کے مخصوص عناصر ہیں جو علامتی معنی رکھتے ہیں؟ تو یتی نے کہا کہ پتنگیں بھی فنکارانہ اظہار کے لیے ایک آؤٹ لیٹ ہیں- ان میں سے بہت سے رجحانات یا سماجی پیغامات بھی شامل ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ میں نے پتنگیں آڑائی ہیں جو ہمارے قومی رنگوں کی عکاسی کرتی ہیں۔ محبت کا پیغام اور ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کی یاد میں یہ ڈوڈل پیش ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔