உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India@76 to India@100: وزیر اعظم مودی نے 2047 تک کیلئے کہی یہ 5 اہم باتیں، کہا ہر کوئی کرے عہد

    Youtube Video

    وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی روح کے بارے میں میری سمجھ نے مجھے یہ احساس دلایا کہ نئے ہندوستان کی ترقی کے لیے ہمیں پورے ملک میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، اس ویژن کو مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) نے بہت پسند کیا تھا۔

    • Share this:
      ہندوستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہورہے ہیں اور 76 واں یوم آزادی منایا جارہا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی (Narendra Modi) نے یوم آزادی کے موقع پر پانچ وعدے کرنے کے لیے کہا ہے، جو ہندوستانیوں کو 2047 میں آزادی کے 100 سال مکمل ہونے پر مجاہدین آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ضروری ہے۔ لال قلعہ (Red Fort) سے اپنے یوم آزادی کے خطاب میں پی ایم مودی نے اس ’’امرت کال‘‘ میں کہا کہ ہر ہندوستانی جوش اور بے صبری کے ساتھ نئے ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کو دیکھنا چاہتا ہے۔ ہندوستان کو مادر جمہوریت قرار دیتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہماری قوم نے ثابت کیا ہے کہ ہمارے پاس اپنے تنوع سے ایک موروثی طاقت ہے اور حب الوطنی کا مشترکہ دھاگہ ہندوستان کو غیر متزلزل بناتا ہے۔

      یہ پانچ وعدے ہیں جو پی ایم مودی نے ہندوستانیوں سے 2047 کے لیے ایک وژن کے ساتھ لینے کی تاکید کی:

      1۔ ’’میں نوجوانوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کے اگلے 25 سال ملک کی ترقی کے لیے وقف کریں۔ ہم پوری انسانیت کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔‘‘

      2۔’’ہمیں دوسروں جیسا بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ہماری ذہنیت میں غلامی کا کوئی نشان نہیں ہونا چاہیے۔ ہمارا ہنر زبان کی رکاوٹ کی وجہ سے پھنس جاتا ہے‘‘۔

      3۔ ’’جب ہم اپنی جڑوں سے جڑے ہوں گے، تب ہی ہم اونچی اڑان اڑ سکتے ہیں۔ جب ہم اونچی اڑان بھریں گے تو ہم پوری دنیا کو حل فراہم کریں گے‘‘۔

      4۔ ’’ہمیں بحیثیت قوم متحد ہو کر قوم کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔‘‘۔

      5۔ ’’ہم سب کو قوم کے تئیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں‘‘۔

      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان کی روح کے بارے میں میری سمجھ نے مجھے یہ احساس دلایا کہ نئے ہندوستان کی ترقی کے لیے ہمیں پورے ملک میں جامع ترقی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے، اس ویژن کو مہاتما گاندھی (Mahatma Gandhi) نے بہت پسند کیا تھا۔
      یہ بھی پڑھیں:





      مودی نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں ہم نے قوم سے محبت کے مشترکہ شعور میں اضافہ دیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہر گھر ترنگا' (Har Ghar Tiranga) مہم اس شاندار ملک کے جذبے کو منانے کے لیے پوری قوم کے اکٹھے ہونے کی ایک مثال ہے۔ مودی نے کہا کہ ’’یہ امرت کال ہمیں اس خواہش مند معاشرے کے خوابوں اور مقاصد کو پورا کرنے کا ایک سنہری موقع فراہم کر رہا ہے‘‘۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: