نئی دہلی : ہندوستان اور فرانس کے درمیان کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ حیدرآباد ہاؤس میں وزیر اعظم مودی اور فرانس کے صدر اولاند فرانسوا کے درمیان بات چیت کے بعد ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ مودی اور اولاند کی موجودگی میں فائلوں کا تبادلہ ہوا۔
رافیل سودے پر وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہم نے 36 رافیل جیٹ پر سمجھوتہ کیا ہے۔ تاہم کچھ مالی معاملات کو چھوڑ کر سب کچھ مکمل ہو گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ انہیں بھی جلد حل کرلیا جائے گا۔
مودی نے کہا کہ ہند-فرانس کے تعلقات ہر امتحان میں پاس ہو چکے ہیں۔ ہمارے فرانس سے 18 سالہ قدیم تعلقات ہیں۔ فرانس دہشت گردی کا شکار ہے۔ پیرس اور پٹھان کوٹ حملے دونوں کے لئے چیلنج ہیں۔ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے انسانیت میں یقین رکھنے والے ممالک کو ایک ساتھ آنا وقت کی ضرورت ہے۔
وہیں اولاند نے کہا کہ اس وقت عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ پیرس حملے کے دوران مودی کی حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ہم ہندوستان کی طرف سے دوستی کا ہاتھ بڑھائے جانے کو کبھی نہیں بھول سکتے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔