ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون سمیت 15معاہد وں پر دستخط

ہندستان اور انڈونیشیا نے اپنے دفاعی تعاون معاہدہ کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ خلا، ریلوے، سائنس و تکنالوجی ، صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 15معاہدوں پر آج دستخط کئے

  • UNI
  • Last Updated: May 30, 2018 05:20 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستان اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون سمیت 15معاہد وں پر دستخط
وزیر اعظم مودی اور انڈونیشا کے صدر ۔

ہندستان اور انڈونیشیا نے اپنے دفاعی تعاون معاہدہ کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ خلا، ریلوے، سائنس و تکنالوجی ، صحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے 15معاہدوں پر آج دستخط کئے۔ان میں سے چھ معاہدے مختلف سرکاری اور غیرسرکاری تنظیموں کے درمیان ہوئے۔ انڈونیشیا کے بالی اور ہندستان کی اتراکھنڈریاستوں کو ’یکساں ریاست‘ بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

وزیراعظم مودی اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو کے مابین آج یہاں ہوئی دو طرفہ چوٹی میٹنگ میں ان معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ دونوں ممالک نے اس موقع پر مشترکہ بیان اور ہندستان انڈونیشیا سمندری تعاون پر ایک الگ مشترکہ ویزن پیپر بھی جاری کیا۔

مسٹر مودی نے یہاں انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈونیشیا میں حال ہی میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی اور کہاکہ اس افسوسناک اور چیلنج سے پر وقت میں ہندستان انڈونیشیا کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑا ہے۔

First published: May 30, 2018 05:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading