نئی دہلی : ٹیم انڈیا کے دو سابق کپتانوں کے درمیان تنازع طول پکڑتا ہی جا رہا ہے۔ پہلے دونوں کھلاڑی کی آپس میں ہی تو تو میں میں چل رہی تھی، لیکن اب اس جنگ میں دیگر کئی سابق کرکٹر بھی کود گئے ہیں۔ ساتھ ہی پہلی مرتبہ بورڈ کے ایک بڑے افسر کا بھی بیان آ یا ہے۔
نئے کوچ انل کمبلے ٹیم انڈیا کے ساتھ وابستہ بھی ہوگئے اور ویسٹ انڈیز کے دورے کی تیاری بھی شروع ہوگئی ہے ، لیکن ایک طرف جہاں ہندوستانی ٹیم انل کمبلے کے ساتھ پسینہ بہا رہی ہے، وہیں کوچ کے عہدہ کے لئے انٹرویو کا تنازع بھی بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ پہلے روی شاستری نے سوربھ گنگولی پر حملہ بولا اور پھر انٹرویو کے دوران غیر موجودگی رہنے والے دادا نے جوابی حملہ کیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے کئی سابق کرکٹر بھی اس تنازع میں کود پڑے ۔سنجے منجریکر اور گوتم گمبھیر جیسے کھلاڑی جہاں سوربھ کے حق میں بیان دے رہے ہیں، وہیں سابق کپتان بشن سنگھ بیدی اور اتل واسن جیسے کھلاڑی روی شاستری کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
بہر حال اس تنازعہ سے خود کو دور رکھتے ہوئے انل کمبلے نے صرف ٹیم کے مفادات کے بارے میں سوچنے کی بات کی ، وہیں آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے بھی اس تنازع کو فورا ختم کر کے دونوں کھلاڑیوں کو خاموش رہنے کی نصیحت دی۔
خاص بات یہ ہے کہ سوربھ گنگولی کرکٹ صلاح کار کمیٹی کے علاوہ آئی پی ایل گورننگ کونسل کے رکن بھی ہیں اور امید یہی ہے کہ دونوں سینئر کھلاڑی اب مزید بیان نہ دے کر بورڈ اور ہندوستانی کرکٹ کی ہو رہی رسوائی پر روک لگائیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔