உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے ہندوستان نے اقوام متحدہ کا رخ کیا

    نئی دہلی۔ ہندوستان نے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رخ کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔ ہندوستان نے پاکستان کی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رخ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے  یہاں کہا، ’’اقوام متحدہ میں ہمارے مستقل نمائندے نے اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی کو ایک رسمی خط لکھا ہے اور مسعوداظہر کا نام ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے پر زور دیا ہے‘‘۔

      واضح رہے کہ اظہر کو پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جا رہا ہے۔ اس حملے میں سات جوان شہید ہوئے تھے۔ حملے کی وجہ سے گذشتہ ماہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات بھی منسوخ ہو گئے تھے۔ ہندوستان پہلے ہی اقوام متحدہ کی 1267 کمیٹی کو دہشت گردوں کی ایک فہرست حوالے کر چکا ہے جس میں القاعدہ، طالبان اور دوسری تنظیموں سے منسلک دہشت گرد شامل ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یہ بڑا عجیب معاملہ ہے کہ جیش محمد ممنوعہ فہرست میں شامل ہے لیکن اس کے لیڈر کا نام فہرست میں نہیں ہے۔

      First published: