اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان نے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کو دہشت گرد تنظیم قراردے دیا

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    وزارت داخلہ کے ایک افسرنے کہا کہ غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) قانون کی پہلی فہرست میں نام شامل کئے جانے کا مطلب ہے کہ تنظیم اب ہندوستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ 

    • Share this:
      ہندوستان نے بنگلہ دیش کی جماعت المجاہدین کودہشت گرد تنظیم قراردیا ہے۔ یواے پی اے کی دفعہ 35 کےتحت اسے دہشت گرد تنظیم قراردیا گیا۔ جماعت المجاہدین بنگلہ دیش کوجماعت المجاہدین انڈیا یا جماعت المجاہدین ہندوستان بھی کہا جاتا ہے۔ وزرات داخلہ نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

      وزارت داخلہ نےایک نوٹیفکیشن جاری کرکےکہا ہے کہ اس تنظیم نے دہشت گردانہ واردات کوانجام دیا ہے، دہشت گردانہ سرگرمیوں کو فروغ دیا ہےاورہندوستان میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کےلئے نوجوانوں میں شدت پسندانہ ماحول بنانےاوران کی بھرتی کرنے کا کام کرتی رہی ہے۔

      نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت المجاہدین بنگلہ دیش یا جماعت المجاہدین انڈیا یا جماعت المجاہدین ہندوستان اوراس کی سبھی معاون تنظیموں کوغیرقانونی سرگرمیوں (روک تھام) قانون 1967 کی پہلی فہرست میں ڈالا گیا ہے۔  وزارت داخلہ کےایک افسرنےکہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) قانون کی پہلی فہرست میں نام شامل کئےجانے کا مطلب ہے کہ تنظیم اب ہندوستان میں پابندی کردی گئی ہے۔
      First published: