اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Russia - Ukraine War: روس ۔ یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا مطالبہ، ’دہلی ماسکو اور کیف کے ساتھ رابطے میں ہے‘

    Youtube Video

    رویندرا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ’’ثالثی کی کوششوں‘‘ پر ہندوستان اور دیگر کئی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

    • Share this:
      ہندوستان نے ایک بار پھر یوکرین میں جنگ کو روکنے کے مطالبات کی تجدید کی ہے۔ ہندوستان نے ماسکو اور کیف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی دشمنی کو سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کریں نہ کہ تشدد کے ذریعے۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کے نائب مستقل نمائندے آر رویندرا (R Ravindra) نے کہا کہ دہلی اس سلسلے میں روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہے اور رہے گا۔

      آر رویندرا نے پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UN Security Council) کی میٹنگ کے دوران کہا کہ ہم دشمنی ختم کرنے کے لیے براہ راست رابطوں اور مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہندوستان اس سلسلے میں روسی فیڈریشن اور یوکرین دونوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس میں مصروف رہے گا۔ ہندوستانی ایلچی نے انسانی جانوں کے ہونے والے سنگین نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا کہ روسی یوکرائن تنازعہ نے دونوں اطراف کئی خطرات کو جنم دیا ہے، جبکہ ایک سنگین انسانی بحران کو بھی جنم دیا ہے۔

      رویندرا نے مزید کہا کہ ہندوستان، یوکرین میں تمام دشمنیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ ہمارے وزیر اعظم نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور یہ کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا ہے۔ ہندوستان نے اپنے شہریوں کو یوکرین میں تنازعات والے علاقوں سے نکالنے کے لیے سخت اور فوری اقدامات کیے ہیں۔ اب تک تقریباً 22,500 ہندوستانی بحفاظت گھر لوٹ چکے ہیں۔ ہم انخلا کی کوششوں میں تعاون کے لیے اپنے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں۔

      مزید پڑھیں: Russia - Ukraine War: امریکہ نے چین کوکیاخبردار! ’روسی افواج کیف پرقبضہ کرنے کی کوششیں کررہی ہیں‘

      رویندرا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے کہا کہ وہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے ’’ثالثی کی کوششوں‘‘ پر ہندوستان اور دیگر کئی ممالک کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

      مزید پڑھیں: Russia Ukraine War:یوکرین کے صدر زیلنسکی کا دعویٰ-روس سے جاری جنگ میں 1300 یوکرینی فوجی مارے گئے



      یہ بات قابل ذکر ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن (Vladimir Putin) نے 24 فروری کو یوکرین میں ’خصوصی فوجی آپریشن‘ کا اعلان کیا اور دوسرے ممالک کو خبردار کیا کہ روسی کارروائی میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کے بے مثال نتائج برآمد ہوں گے۔ یوکرین کے خلاف روس کی جنگ پیر کو 19ویں دن میں داخل ہو گئی، دونوں فریقوں کے درمیان امن مذاکرات نے امید کی کرن پیدا کی ہے۔ جس کی کامیابی سے آنے والے دنوں میں تنازعہ حل ہو جائے گا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: