ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پورے ملک میں 70 ویں یوم جمہوریہ کی دھوم، راج پتھ پرپرچم کشائی، صدرجمہوریہ کے ہاتھوں شہید نذیراحمد وانی کی بیوہ مہ جبیں کو’اشوک چکر‘ دیا گیا

نئی دہلی: پورے ملک میں آج 70 واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پرپوری دنیا ہندوستان کی طاقت دیکھ رہی ہے۔

  • Share this:
پورے ملک میں 70 ویں یوم جمہوریہ کی دھوم، راج پتھ پرپرچم کشائی، صدرجمہوریہ کے ہاتھوں شہید نذیراحمد وانی کی بیوہ مہ جبیں کو’اشوک چکر‘ دیا گیا
شہید لانس نذیراحمد وانی کو’اشوک چکر‘ دیا گیا

نئی دہلی: پورے ملک میں آج 70 واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پرپوری دنیا ہندوستان کی طاقت دیکھ رہی ہے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر سرل رام فوسا کو سلامی بھی پیش کی گئی ہے۔ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند راج پتھ پرجھنڈا پھہرائیں گے۔ راج پتھ پر پریڈ شروع ہوگیا ہے۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کے ہاتھوں شہید نذیراحمد وانی کی بیوہ مہ جبیں اوران کی والدہ کو’اشوک چکر‘ سے سرفرازکیا گیا۔


وہیں دوسری جانب امرجوان جیوتی پر وزیراعظم نریندر مودی نے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی اپنے خاص اندازمیں نظرآرہے ہیں۔ اس بارمنعقد ہونے والی یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر سرل رام فوسا ہیں۔ ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے 70 ویں یوم جمہوریہ سے قبل قوم کو خطاب کیا۔ پدم وبھوشن، پدم بھوشن اورمدم شری اعزاز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔


یوم جمہوریہ پریڈ صبح 9:50 بجے وجے چوک سے شروع ہوگی اورراج پتھ، انڈیا گیٹ، تلک مارگم بہادرشاہ ظفرمارگ اورنیتا جی سبھاش مارگ سے ہوتے ہوئے قلعہ میدان کی طرف جائے گی۔ اس سے قبل وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم جمہوریہ پریڈ کے لئے دہلی کے راج پتھ پر صبح سے ہی بھیڑ جمع ہونے لگی ہے۔ بہت بڑی تعداد لوگوں کی وہاں نظرآرہی ہے۔ ہندوستان ایک گلدستہ ہے اوراس میں تمام طرح کے پھول ہیں۔ یہی ہندوستان کی خوبصورتی ہے۔ انڈین ریلوے تین سال کے وقفے کے بعد 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اپنی جھانکی پیش کرے گا۔


 
First published: Jan 26, 2019 09:56 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading