உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Happy Diwali 2021: ملک بھر میں دیوالی کی دھوم ، گھر گھر جلے دیے ، کئی مقامات پر پٹاخے پھوڑتے نظر آئے لوگ

    ملک بھر میں دیوالی کی دھوم ، گھر گھر جلے دیے ، کئی مقامات پر پٹاخے پھوڑتے نظر آئے لوگ ۔ علامتی تصویر ۔

    ملک بھر میں دیوالی کی دھوم ، گھر گھر جلے دیے ، کئی مقامات پر پٹاخے پھوڑتے نظر آئے لوگ ۔ علامتی تصویر ۔

    Diwali 2021: دیوالی کا تہوار پورے ملک میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ کورونا وبا کی رفتار میں کمی کی وجہ سے لوگوں میں تہوار کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : دیوالی کا تہوار پورے ملک میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ کورونا وبا کی رفتار میں کمی کی وجہ سے لوگوں میں تہوار کو لے کر کافی جوش و خروش دیکھا گیا ۔ لوگوں نے گھروں میں چراغاں کرکے روشنیوں کے اس تہوار کی خوشیاں بانٹیں جب کہ کئی مقامات پر لوگ پٹاخے بھی پھوڑتے نظر آئے ۔ آلودگی کے پیش نظر اس مرتبہ دہلی-این سی آر میں پٹاخوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، لیکن پھر بھی کئی جگہوں پر لوگ پٹاخے پھوڑتے نظر آئے۔ دوسری جانب ایودھیا میں دیوالی کے موقع پر رام نگری کا کونا کونا منور تھا ۔ اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور مرکزی وزرا سمیت دیگر سیاسی لیڈروں نے ہم وطنوں کو برائی پر اچھائی اور اندھیرے پر روشنی کی جیت کی علامت اس تہوار پر خوشی اور خوشحالی کی نیک خواہشات پیش کیں ۔

      صدر جمہوریہ کووند نے ٹویٹر پر اپنی مبارکباد میں کہا کہ دیوالی کے مبارک موقع پر میں ملک کے تمام باشندوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ دیوالی برائی پر اچھائی اور تاریکی پر روشنی کی جیت کا تہوار ہے۔ آئیے ہم سب مل کر اس تہوار کو صاف اور محفوظ طریقہ سے منائیں اور ماحولیات کے تحفظ میں تعاون کرنے کا حلف لیں ۔

      وزیر اعظم مودی مودی نے ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ دیوالی کے مبارک موقع پر ملک کے باشندوں کو دلی مبارکباد ۔ میری تمنا ہے کہ یہ روشنی کا تہوار آپ سبھی کی زندگی میں خوشی اور خوش حالی لے کر آئے۔

      وہیں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے دیوالی کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا آپ کو اور آپ کی پوری فیملی کو دیوالی کے مبارک موقع پر مبارکباد اور نیک خواہشات۔ جبکہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ سبھی باشندوں کو دیوالی کی دلی مبارکباد۔ روشنی اور خوشیوں کا یہ تہوار سبھی کو زندگی کو نئی توانائی، روشنی، صحت اور خوش حالی سے روشن کرے ۔

      کانگریس کے سابق صدر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے باشندگان وطن کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دیے کی روشنی بغیر کسی امتیاز اور بھید بھاؤ کے سب کی زندگی کو روشن کرتی ہے۔ یہی دیوالی کا پیغام ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: