ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

India China Faceoff: سرحد تنازعہ پر چین نے رکھی شرط تو ہندستان نے دیا یہ دو ٹوک جواب

چین نے حال ہی میں ہوئی ایک بات چیت کے دوارن یہ شرط رکھی تھی کہ ہندستانی فوج پینگونگ جھیل کے جنوبی علاقے سے فوج ہٹائے جس پر ہندستان کی طرف سے واضح جواب دیا گیا ہے کہ فوجیں دونوں طرف سے ہٹائی جانی چاہئیں۔ کوئی بھی کارروائی یکطرفہ نہیں ہو گی۔

  • Share this:
India China Faceoff: سرحد تنازعہ پر چین نے رکھی شرط تو ہندستان نے دیا یہ دو ٹوک جواب
لداخ کی طرف روانہ ہوتی ہندستانی فوج: (اے پی)۔

نئی دہلی۔ مشرقی لداخ (East Ladakh)  میں لائن آف ایکچول کنٹرول (LAC) پر پچھلے 6 مہینے سے ہندستان اور چین (India China Faceoff) کے درمیان جاری تعطل کو ختم کرنے کے لئے ہو رہی بات چیت میں پڑوسی ملک کی ہر تدبیر ناکام ہو رہی ہے۔ چین نے حال ہی میں ہوئی ایک بات چیت کے دوارن یہ شرط رکھی تھی کہ ہندستانی فوج پینگونگ جھیل کے جنوبی علاقے سے فوج ہٹائے جس پر ہندستان کی طرف سے واضح جواب دیا گیا ہے کہ فوجیں دونوں طرف سے ہٹائی جانی چاہئیں۔ کوئی بھی کارروائی یکطرفہ نہیں ہو گی۔


انگریزی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندستان نے چینی کارروائی کا جواب دینے کے لئے سات جگہوں پر ایل اے سی پار کر لیا ہے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ' ہم نے سات جگہوں پر ایل اے سی پار کیا ہے۔ کیا اب بھی آپ کو لگ رہا ہے کہ چین بات چیت کرنا چاہتا ہے؟ حال ہی میں ہوئی ایک بات چیت میں چین نے کہا تھا کہ ہندستان پہلے جنوبی علاقے سے فوج ہٹائے جس پر ہماری طرف سے واضح مانگ کی گئی کہ جھیل کے دونوں کناروں سے دونوں ملکوں کے فوجی ہٹیں گے'۔


کن جگہوں پر ہے قبضہ؟


دراصل، اگست میں ہندستانی فوجی چشول کے سب سیکٹر میں اپنی گشت والی جگہوں سے آگے چلے گئے۔ اب اس علاقے میں ہندستان کا دباو ہے۔ یہاں سے نہ صرف ہندستان کی نظر اسپانگر گیپ بلکہ مولدو میں چین کی ٹکڑی کی بھی موومنٹ وہاں سے دیکھی جا سکتی ہے۔ بتا دیں کہ اب تک ہندستان اور چین کے درمیان سات دور کی بات چیت ہو چکی ہے۔ سفارتی سطح پر بھی ہندستان چین کے رخ کو لے کر چوکنا ہے۔ ماسکو میں ہندستان اور چین کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہوئی میٹنگ کے بعد بھی ایل اے سی پر چین اپنے رخ سے پیچھے نہیں ہٹا۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 17, 2020 12:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading