உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان نے پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی

    نئی دہلی۔  صدر پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعد د ہندوستانی رہنماوں نے فرانس کے دارالحکومت پیر س میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی۔  صدر پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعد د ہندوستانی رہنماوں نے فرانس کے دارالحکومت پیر س میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے اور مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

      صدرپرنب مکھرجی نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پرٹوئٹ کرکے کہا کہ’’میں پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں۔ بحران کی اس گھڑی میں ہندستان فرانس کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔میں فرانسیسی عوام کے تئیں دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ نائب صدر حامد انصاری نے پیرس حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ پیرس کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔ ہم فرانس کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔میں اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

      برطانیہ کے دورے پر گئے وزیر اعظم نریندر مودی نے حملے کے فوراً بعد ٹوئٹ میں کہا کہ پیرس سے موصولہ خبریں انتہائی ہولناک اور تکلیف دہ ہیں۔ میری دعائیں ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں کے ساتھ ہیں۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ہم فرانس کے عوام کے ساتھ ہیں۔ مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں پر آج افسوس کا اظہار کیاہے۔مسٹرسنگھ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پیرس میں دہشت گردانہ حملوں کی خبر سن کر مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ ان حملوں کی لفظوں میں مذمت نہیں کی جا سکتی جس میں بے گناہ افرادمارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہندستانی فرانس کے لوگوں کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ میں حملے میں مارے گئے لوگوں کے رشتہ داروں کے ساتھ دلی تعزیت کااظہار کرتا ہوں۔

      صدرکانگریس سونیاگاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی نے بھی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس کے عوام کے ساتھ یگانگت کااظہار کیا ہے۔ محترمہ سونیا گاندھی نے دہشت گردانہ حملوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں کانگریس پارٹی اور پورا ملک فرانس کے لوگوں کے ساتھ ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مصیبت کی گھڑی میں میری ہمدردی اور دعائیں فرانسیسیوں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی آزادی کو شکست نہیں دے سکتی ہے بلکہ اس سے دہشت گردی کیخلاف ہمارا عزم اوربھی پختہ ہوگا۔

       شاہی امام مولانا سیداحمد بخاری نے کہا کہ تمام انصاف پسند طاقتوں کو متحد ہوکر دہشت گردانہ حرکتوں کو روکنے کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنا چاہئے۔ آج یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اسلام کا نام لے کر بے گناہوں کی جان لینے والے کسی بھی طرح مسلمان نہیں ہوسکتے۔ سید احمد بخاری نے کہاکہ آئی ایس جیسی دہشت پسندانہ تنظیمیں اپنی حرکتوں سے پوری دنیا میں اسلام کے امن پسندچہرے کو مسخ کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کا یہ حملہ ہمیں اس بات کابھی سبق دیتا ہے کہ ان اسباب پر بھی غور کیا جائے جن کے نتیجے میں دنیا کے مختلف حصوں میں دہشت گرد تنظیمیں پنپ رہی ہیں۔ امام بخاری نے پیرس حملے میں مارے جانے والے لوگوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

      خیال رہے کہ کل رات پیرس میں سلسلے وار دہشت گردانہ حملوں میں 150 سے زائد افراد ہلاک اوربڑی تعدادمیں زخمی ہوگئے ہیں۔

      First published: