உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان میں 13 دن میں لگائی گئیں کووڈ ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز ، ڈبلیو ایچ او نے کی تعریف

    ہندوستان میں 13 دن میں لگائی گئیں کووڈ ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز ، ڈبلیو ایچ او نے کی تعریف ۔ فائل فوٹو ۔

    ہندوستان میں 13 دن میں لگائی گئیں کووڈ ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز ، ڈبلیو ایچ او نے کی تعریف ۔ فائل فوٹو ۔

    India Coronavirus Vaccination : ڈبلیو ایچ او کی علاقائی ڈائرکٹر۔ جنوب مشرقی ایشیا۔ ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں پہلے دس کروڑ ٹیکے لگانے میں 85 دن لگے تھے ، لیکن ملک نے 65 کروڑ سے 75 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں محض 13 دن لگائے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے ہندستان میں کووڈ ۔ 19 ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کو بے مثال قرار دیتے ہوئے ملک کے 75 کروڑ لوگوں کی ٹیکہ کاری مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کی علاقائی ڈائرکٹر۔ جنوب مشرقی ایشیا۔ ڈاکٹر پونم کھیترپال سنگھ نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ہندوستان میں پہلے دس کروڑ ٹیکے لگانے میں 85 دن لگے تھے ، لیکن ملک نے 65 کروڑ سے 75 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں محض 13 دن لگائے ہیں۔

      ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کووڈ ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال رفتار دینے کے لئے ہندوستان کو مبارکباد دیتا ہے ۔ پہلی دس کروڑ خوراک لگانے میں ہندوستان کو جہاں 85 دن لگے تھے ، وہیں ملک نے 65 کروڑ ڈوز سے 75 کروڑ ڈوز تک پہنچنے میں صرف 13 دن لگائے ہیں۔

      ادھر کووڈ کی صورتحال پر پیر کو حکومت نے کہا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 27,254 نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور ان میں فعال معاملات کل کیسز کے 1.13فیصد ہے۔ ملک میں فعال معاملات 3,74,269 ہیں اور مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح اس وقت 97.54فیصد ہے۔

      حکومت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 37,687 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3,24,47,032 ہوگئی ہے۔ ہفتہ وار پازیٹیویٹی شرح 2.11 فیصد ہے جو گزشتہ 80 نوں سے تین سے کم پر ہے۔

      وہیں یومیہ پازیٹیویٹی کی شرح 2.26 فیصد ہے اور یہ گزشتہ 14 دنوں سے تین فیصد سے کم پر ہے اور اب تک کل ملاکر 54.30 کروڑ ٹیسٹ کئے گئے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: