اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بین الاقوامی مسافروں کیلئے بڑی راحت! اب ہندوستان پہنچنے پر نہیں بھرنا ہوگا ائیر سوویدھا فارم، کووڈ ویکسینیشن بھی لازمی نہیں

    تفصیلات جمع کرانے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات جمع کرانے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

    بیرون ملک سے ملک میں آنے والے لوگوں کے لیے کووڈ۔19 ویکسینیشن لازمی نہیں ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق بین الاقوامی مسافرین کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط 22 نومبر یعنی سے لاگو ہوں گے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبائی صورتحال میں بہتری کے پیش نظر مرکزی حکومت نے پیر کو بین الاقوامی مسافروں کے ہندوستان پہنچنے پر ائیر سوویدھا فارم (Air Suvidha Forms) پُر کرنے کی شرط کو بند کر دیا۔ مزید یہ کہ بیرون ملک سے ملک میں آنے والے لوگوں کے لیے کووڈ۔19 ویکسینیشن لازمی نہیں ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق بین الاقوامی مسافرین کے لیے نظر ثانی شدہ رہنما خطوط 22 نومبر یعنی سے لاگو ہوں گے۔

      اس کے پورٹل پر ایئر سوویدھا فارم کو آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے لیے ایک ایسے وقت میں لازمی قرار دیا گیا تھا جب کووڈ۔19 کیسز اپنے عروج پر تھے۔ مسافروں کو کورونا ویکسینیشن سے متعلق تمام تفصیلات کا اندراج کرانا ضروری تھا۔ بین الاقوامی مسافروں کے لیے منفی آئی ٹی۔ پی سی آر رپورٹ یا بنیادی ویکسینیشن شیڈول کی تفصیلات جمع کرانے کی شرط کو بھی ختم کر دیا گیا ہے۔

      وزارت صحت کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط کے مطابق فضائی مسافروں کو ترجیحی طور پر ان کے ملک میں کووڈ۔19 کے خلاف ویکسینیشن کے منظور شدہ بنیادی شیڈول کے مطابق مکمل طور پر ویکسین لگوانی چاہیے۔ اسکریننگ کے دوران علامات پائے جانے والے مسافروں کو فوری طور پر الگ تھلگ کیا جائے گا، انہیں ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ایک مخصوص طبی سہولت میں لے جایا جائے گا۔ تمام مسافروں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کی خود نگرانی کریں جب ان کی آمد کے بعد وہ اپنی قریبی اسپتال پر بھی اطلاع دیں یا قومی ہیلپ لائن نمبر (1075) یا ریاستی ہیلپ لائن نمبر پر کال کریں اگر ان میں کوئی علامات ظاہر ہوں تو فوراً اس کی اطلاع دیں۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      حکم جاری کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے کووڈ۔19 وبا کے تناظر میں بین الاقوامی آمد کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں اور وقتاً فوقتاً اسے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ موجودہ رہنما خطوط پر نظر ثانی کی جا رہی ہے۔ کورونا کی مسلسل گرتی ہوئی رفتار اور عالمی سطح پر اور ہندوستان دونوں میں ویکسینیشن کوریج میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: