உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان نے پاکستان کو پھر لگائی پھٹکار ، کہا : دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے حافظ سعید پر ہوئی کارروائی

    جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

    جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید: فائل فوٹو

    ہندوستان نے جمرات کو پاکستان میں ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید اور اس کے قریبیوں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کو ایک دکھاوا قرار دیتے ہوئے اس کو بین الاقوامی برادری کی آنکھ میں دھول جھونکنے والا قدم بتایا ہے ۔

    • Share this:
      ہندوستان نے جمرات کو پاکستان میں ممبئی دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید اور اس کے قریبیوں کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کو ایک دکھاوا قرار دیتے ہوئے اس کو بین الاقوامی برادری کی آنکھ میں دھول جھونکنے والا قدم بتایا ہے ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے ترجمان رویش کمار نے پاکستان کیلئے یہ باتیں کہیں ۔

      رویش کمار نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے ارادہ کو پاکستانی کی سرزمین پر کی جارہی دہشت گردوں کے خلاف کمزور کارروائی کے ذریعہ سمجھا جاسکتا ہے۔ رویش کمار نے بتایا کہ یہ دہشت گرد تنظیمیں وہاں موجود ہیں اور کئی مرتبہ یہ بات قابل اعتماد ذرائع نے بھی ظاہر کی ہے ، لیکن پاکستان میں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی ۔ ایسے میں پاکستان نے یہ کارروائی بین الاقوامی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے کی ہے ۔

      خیال رے کہ حافظ سعید اور اس کے 12 ساتھیوں کے خلاف پاکستان کی جانب سے کیس درج کرائے جانے پر ہندوستان کی وزارت خانہ نے اس رد عمل کا اظہار کیا ہے ۔ گزشتہ روز ان سبھی کے خلاف دہشت گردی اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں کیس درج کئے گئے تھے ۔

      غور طلب ہے کہ عمران خان کی حکومت پر ایف اے ٹی ایف کے ذریعہ دہشت گردی کے خلاف کارروائی کو لے کر شدید دباو ہے ۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دہشت گردوں کی فائنانسنگ بند کرنے کیلئے ستمبر تک کا وقت دیا ہے ۔
      First published: