உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    India-France Rafale Deal: ہندوستان پہنچے تین اور رافیل طیارے، جانئے اب تک مل چکے ہیں کتنے ایئرکرافٹ

    India-France Rafale Deal: ہندوستان پہنچے تین اور رافیل طیارے، جانئے اب تک مل چکے ہیں کتنے ایئرکرافٹ

    India-France Rafale Deal: ہندوستان پہنچے تین اور رافیل طیارے، جانئے اب تک مل چکے ہیں کتنے ایئرکرافٹ

    India-France Rafale Deal : ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے تین اور رافیل جنگی طیارے 22 فروری کی دیر شام فرانس سے ہندوستان پہنچ گئے ۔ ان طیاروں نے فرانس کے ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد سیدھے ہندوستان میں لینڈنگ کی ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) کے تین اور رافیل جنگی طیارے 22 فروری کی دیر شام فرانس سے ہندوستان پہنچ گئے ۔ ان طیاروں نے فرانس کے ایئربیس سے اڑان بھرنے کے بعد سیدھے ہندوستان میں لینڈنگ کی ۔ متحدہ عرب امارات کی فضائیہ نے ان طیاروں کی ایئر ٹو ایئر ریفیولنگ ( ہوا میں اڑتے وقت ہی ایندھن بھرنا) میں مدد فراہم کی ۔

      ان تین رافیل طیاروں کے آنے کے بعد ہندوستان کو اب 36 میں سے 35 رافیل جنگی طیارے مل گئے ہیں ، جس کیلئے مودی سرکار نے ستمبر 2916 میں فرانس سرکار کے ساتھ 59000 کروڑ روپے کے معاہدہ پر دستخط کئے تھے ۔ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ 26 واں طیارہ کچھ ہفتوں کے بعد فرانس سے ہندوستان پہنچے گا ، جس کا ہینڈ اوور ہندوستان کو مل چکا ہے ۔ ہندوستانی فضائیہ نے ان میں سے 30 سے زیادہ طیاروں کو فرانس سے ٹیک آف کرنے کے بعد راستے میں رکے بغیر ہندوستان میں لینڈ کرایا ۔

      ہندوستان اور فرانس سرکار کے درمیان ہوئے رافیل طیارے سودے میں آفسیٹ کلاز بھی کنٹریٹ کا حصہ تھے ۔ فرانس کی اہم ایئراسپیس کمپنی داساں ایوی ایشن (Dassault Aviation) رافیل جیٹ بناتی ہے جبکہ یوروپین کمپنی ایم بی ڈی اے (Matra; BAe Dynamics and Alenia) طیارہ کیلئے میزائل سسٹم کی سپلائی کرتی ہے ۔

      ہندوستانی فضائیہ سے وابستہ ماہرین کے مطابق ہندوستان کی ضرورتوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے رافیل جنگی طیارے کو جدید تکنیک اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا ہے ۔ ہوا سے ہوا میں مار کرنے والی میٹیور میزائل ، لو بینڈ فریکوینسی جیمر، ایڈوائنس کمیونکیشن سسٹم ، زیادہ با صلاحیت ریڈیو الٹی میٹری ، رڈار وارننگ ریسیور ، ہائی ایلٹی ٹیوڈ انجن اسٹارٹ اپ ، سنتھیٹک ایپرچر رڈار ، گراونڈ موونگ ٹارگیٹ انڈیکیٹر اینڈ ٹریکنگ ، میزائل اپروچ وارننگ سسٹم ، ہائی فریکوینسی رینج ڈیکائے سسٹم ہندوستان کو ملے رافیل جیٹ میں اسیبمل کئے گئے ہیں ۔

      قابل ذکر ہے کہ رافیل طیاروں کی پہلی کھیپ گزشتہ سال 29 جولائی کو ہندوستان پہنچی تھی ۔ ہندوستان اور فرانس نے 2016 میں 59000 کروڑ کے انٹر گورنمینٹل سمجھوتے پر دستخط کئے تھے ، جس کے تحت پیرس ، نئی دہلی کو 36 رافیل جنگی طیارے دینے پر متفق ہوا تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: