ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یو این ایچ آر سی میں ہندوستان نے پاکستان کو دیا کرارا جواب، کہا۔ خود کے گریبان میں جھانکو

کمار نے کہا کہ دوسرے ملک کو کوئی بھی رائے دینے سے پہلے پاکستان کو اپنے یہاں ہو رہی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔

  • Share this:
یو این ایچ آر سی میں ہندوستان نے پاکستان کو دیا کرارا جواب، کہا۔ خود کے گریبان میں جھانکو
یو این ایچ آر سی میں ہندوستان نے پاکستان کو دیا کرارا جواب، کہا۔ خود کے گریبان میں جھانکو

نئی دہلی۔ اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کونسل (UNHRC) کے  43 ویں اجلاس میں ہندوستان نے ایک بار پھر پاکستان کو اسی کی زبان میں کرارا جواب دیا ہے۔ یو این ایچ آر سی میں پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے کشمیر  (Kashmir) کے معاملہ پر پرماننٹ مشن آف انڈیا کے فرسٹ سکریٹری سینتھل کمار نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خود قتل عام کرنے والے ملک میں اتنی ہمت ہے کہ وہ دوسروں پر الزام لگائے۔ پاکستان جیسے ملک کو کسی پر الزام لگانے سے پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے۔


جنیوا میں منعقدہ حقوق انسانی کونسل کے  43 ویں اجلاس میں سینتھل کمار نے کہا کہ پاکستان مسلسل حقو ق انسانی کونسل اور اس کے پراسیس کا غلط استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پوری دنیا کے لئے باعث تشویش ہے کہ جو ملک اور جس ملک کی حکومت قتل عام کرتی ہے، وہی دوسروں پر الزام لگا رہی ہے۔ کمار نے کہا کہ دوسرے ملک کو کوئی بھی رائے دینے سے پہلے پاکستان کو اپنے یہاں ہو رہی حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔



کمار نے کہا کہ اگست میں جموں وکشمیر سے آرٹیکل  370 ہٹائے جانے کے بعد سے کوئی باہری نتائج دیکھنے کو نہیں ملے ہیں۔ جموں وکشمیر کے لوگ پاکستان کی طرف سے امن میں خلل ڈالنے کی کوششوں کے باوجود آگے بڑھ رہے ہیں۔ سینتھل نے کہا یہ یہ بیحد خطرناک بات ہے کہ پاکستان جیسا ملک اقوام متحدہ حقوق انسانی کونسل اور اس کے پراسیس کو مسلسل اس لئے غیر مستحکم کرنے میں لگا ہوا ہے تاکہ ہندوستان کے خلاف اس کا ایجنڈا پورا ہو سکے۔
First published: Jun 16, 2020 08:39 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading