نئی دہلی : ہندوستان کو پاکستانی فنکاروں کو ویزا جاری کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ بات کہی۔ وزارت داخلہ کے ایک اہلکار نے کہا کہ حکومت ہند کو کسی پاکستانی فنکار کو ویزا دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ویزا دینے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اگر کوئی شخص ویزا کے لئے درخواست کرتا ہے اور سبھی شرطوں کو پورا کرتا ہے، تو اسے ویزا دے دیا جاتا ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ ہم پاکستانی لوگوں کو ویزا جاری نہیں کر رہے ہیں۔ وزارت داخلہ کا یہ بیان سنیما مالکان اور ایسوسی ایشن کے جمعہ کو پاکستانی فنکاروں کی فلموں کو جاری نہیں ہونے دینے کے اعلان کے بعد آیا ہے۔ گوا، گجرات اور مہاراشٹر میں سنگل اسکرین پر فلم کی نمائش نہ کرنے کی بات کہی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں فوج کے کیمپ پر 18 ستمبر کو دہشت گردانہ حملے کے بعد مہاراشٹر نونرمان سینا نے پاکستانی فنکاروں کو ہندوستان چھوڑنے کی دھمکی دی تھی ۔ دہشت گردانہ حملے میں ہندوستان کے 19 جوان شہید ہو گئے تھے۔ ساتھ ہی 'اے دل ہے مشکل اور 'رئیس فلم کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ ان فلموں میں پاکستان کے فنکاروں نے کام کیا ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔