ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان کی بڑی سفارتی کامیابی، سشما اسلامی ممالک کریں گی خطاب

وزارت نے تصدیق کی کہ محترمہ سوراج او آئی سی کے 46 ویں اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گی۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2019 12:03 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان کی بڑی سفارتی کامیابی، سشما اسلامی ممالک کریں گی خطاب
وزارت نے تصدیق کی کہ محترمہ سوراج او آئی سی کے 46 ویں اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گی۔

ہندوستان نے اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ سے خطاب کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی دعوت قبول کرلی ہے اور وزیر خارجہ سشما سوراج آئندہ یکم مارچ کو ابو ظہبی میں منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں شرکت کریں گی۔


وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے ’’ہم اس دعوت کو یو اے ای قیادت کے ہندوستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے آگے کثیر جہتی اور بین الاقوامی سطح پر ہمہ گیر شراکت بنانے کی منشا کے طور پر دیکھتے ہیں‘‘۔ وزارت نے تصدیق کی کہ محترمہ سوراج او آئی سی کے 46 ویں اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دعوت یو اے ای کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں سنگ میل کے مترادف ہے۔ یہ ملک میں 18.5 کروڑ مسلم آبادی کی شناخت اور تکثیری ثقافت میں ان کی شراکت کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا میں ہندوستان کی شراکت کی شناخت ہے۔ ہندوستان اس دعوت کو بخوشی قبول کرتا ہے اور یو اے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسلامی ممالک کے اس گروپ نے ہندوستان کو اپنی کانفرنس میں ’مشاہد‘ کے طور پر مدعو کیا ہے۔ اس سے ہندوستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی اثر کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔

یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زیدالنہان نے محترمہ سوراج کو او آئی سی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دی ہے۔ تنظیم کے 56 ارکان کے نمائندے اور پانچ مبصرین کے دو روزہ کانفرنس میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔
First published: Feb 23, 2019 10:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading