ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

افغانستان میں اغواشدہ ہندستانیوں کی رہائی کیلئے ہندستان دیگر فریقوں کے بھی رابطے میں: وزارت خارجہ

ہندستان نے آج کہا کہ وہ افغانستان میں اغواکئے گئے ہندستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی کے لئے حکومت اور دیگرلوگوں کےرابطہ میں ہے اورافغان حکومت کی ہرممکن مددکرنے کو تیار ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 10, 2018 08:57 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
افغانستان میں اغواشدہ ہندستانیوں کی رہائی کیلئے ہندستان دیگر فریقوں کے بھی رابطے میں: وزارت خارجہ
وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار ۔ فوٹو : اے این آئی

نئی دہلی: ہندستان نے آج کہا کہ وہ افغانستان میں اغواکئے گئے ہندستانی شہریوں کی بحفاظت رہائی کے لئے حکومت اور دیگرلوگوں کےرابطہ میں ہے اورافغان حکومت کی ہرممکن مددکرنے کو تیار ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے یہاں معمول کی پریس بریفنگ میں اس بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیرخارجہ سشماسوراج اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال نے اس بارے میں افغان حکومت میں اپنے ہم منصبوں سے ٹیلی فون پربات کی ہے اور انھیں ہندستان کی حکومت کی طرف سے ہرممکن مدد دینے کی پیش کش کی ہے ۔

مسٹر کمار نے کہاکہ اغواشدہ ہندستانیوں کی بحفاظت رہائی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت افغان حکومت اور دیگر لوگوں کے رابطے میں ہے ۔چونکہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے ، لہذا اس بارے میں زیادہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتی ۔

خیال رہے کہ نامعلوم مسلح افرادنے بغلان صوبہ کی راجدھانی پل خمری کے پاس ایک گاؤں سے ہندستانی کمپنی کے ای سی کے سات ملازمین کو اتوارکی صبح اغواکرلیا تھا ، جن میں چھ ملازمین ہندستانی شہری اور ایک افغان ہے ۔ یہ کمپنی وہاں ایک بجلی سب اسٹیشن قائم کرہی ہے ۔

First published: May 10, 2018 08:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading