نئی دہلی: ہندستان نے بدھ کےروز زوردیکر کہاکہ جموں کشمیر ہندستان کا اٹوٹ حصہ ہے اور کوئی بھی ملک اس پر تبصرہ نہیں کرسکتا۔ چین کے صدر شی جن پنگ اور پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کے مابین غیر رسمی میٹنگ میں کشمیر کے تذکرے سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا،’’ ہم نے چین کےصدر شی جن پنگ کی پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کےساتھ میٹنگ سے متعلق رپورٹ دیکھی ہے جس میں کشمیر کے تعلق سے انکی گفتگوکا حوالہ بھی دیاگیاہے‘‘ ۔ انہوں نے مزید کہا،’’ ہندستان کاموقف یکساں اور واضح ہے کہ جموں کشمیر ہندستان کا اٹوٹ حصہ ہے ۔چین بھی ہمارے اس موقف سے اچھی طرح واقف ہے ۔‘‘ انہوں نے کہا،’’ کسی بھی ملک کا یہ حق نہیں ہے کہ وہ ہندستان کے داخلی امور پر تبصرہ کرے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔