بیرون ملک بیٹھے غنڈوں کی اب خیر نہیں، کارروائی کی تیاری میں وزارت داخلہ، 28 گینگسٹروں کی فہرست تیار

بیرون ملک بیٹھے غنڈوں کی اب خیر نہیں

بیرون ملک بیٹھے غنڈوں کی اب خیر نہیں

مرکزی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے کئی گینگسٹر سے جڑے معاملوں کی تفتیش کے بعد، تقریباً 28 گینگسٹر کے ناموں اور ان کے وارداتوں کی ایک فہرست بنا کر مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کو سونپی گئی ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    نئی دہلی: مرکزی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے کئی گینگسٹر سے جڑے معاملوں کی تفتیش کے بعد، تقریباً 28 گینگسٹر کے ناموں اور ان کے وارداتوں کی ایک فہرست بنا کر مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) کو سونپی گئی ہے۔ ان گینگسٹر کے رابطے پنجاب، اتر پردیش، دہلی، ہریانہ اور راجستھان سمیت کچھ دوسری ریاستوں سے بھی ہیں۔ یہ سب بیرون ملک رہ کر بھارت میں ٹارگٹ کلنگ، منشیات اور اسلحہ کی اسمگلنگ سمیت کئی بڑے مجرمانہ معاملوں کو انجام دینے میں مصروف ہیں۔

    جمہوریت اور انصاف کے راستے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوتی ہے بدعنوانی، سی بی آئی کی ڈائمنڈ جوبلی میں بولے وزیر اعظم نریندر مودی

    اس اداکار کی بیوی کی تصویریں دیکھ کر لوگ ہوئے حیران۔ بلیک لباس میں دو بچے کی ماں نے دکھائیں ادائیں

    ایسے میں مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے ان گینگسٹر کے ناموں کی فہرست تیار کی ہے جو ہندوستان چھوڑ کر بیرون ملک فرار ہوگئے ہیں اور وہاں سے ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مجرمانہ معاملوں کو انجام دیتے رہتے ہیں۔ ایک حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے کہ ان گینگسٹر کے خلاف کس طرح کارروائی کی جائے اور وزارت خارجہ کی طرف سے متعلقہ ممالک کو مطلع کرنے کے بعد انہیں ہندوستان کے حوالے کیسے کیا جائے۔

    1. گولڈی براڑ عرف ستیندرجیت سنگھ – اصل میں پنجاب کا رہنے والا ہے، لیکن کینیڈا یا امریکہ میں روپوش ہے۔

    2. انمول بشنوئی - اصل میں پنجاب کا رہنے والا ہے، لیکن امریکہ میں روپوش ہے۔

    3. کلدیپ سنگھ – پنجاب کا رہائشی ہے اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں روپوش ہے۔

    4. جگجیت سنگھ - پنجاب کا یہ گینگسٹر اس وقت ملائیشیا میں رہ رہا ہے۔

    5. دھرمن کہلون - اصل میں پنجاب کا رہنے والا اور اس وقت امریکہ میں روپوش ہے۔

    6. روہت گودارا- راجستھان کا رہنے والا روہت اس وقت ایک یورپی ملک میں روپوش ہے۔

    7. گورویندر سنگھ- گورویندر، پنجاب کا رہائشی، کینیڈا میں چھپا ہوا ہے۔

    8. سچن تھاپن- سچن پنجاب کا رہائشی ہے لیکن اس وقت آذربائیجان میں روپوش ہے۔

    9. ستویر سنگھ – پنجاب کا رہنے والا لیکن کینیڈا میں روپوش ہے۔

    10. سنور ڈھلن- وہ ایک کینیڈین گینگسٹر ہے، لیکن اس کے آباؤ اجداد ہندوستانی تھے۔

    11. راجیش کمار- برازیل میں رہتا ہے۔

    12. گورپندر سنگھ پنجاب کا رہنے والا ہے اور اس وقت کینیڈا میں روپوش ہے۔

    13. ہرجوت سنگھ گل- پنجاب نژاد ہرجوت اس وقت امریکہ میں روپوش ہے۔

    14. درمن جیت سنگھ عرف درمن کہلو امریکہ میں چھپا ہوا ہے۔

    15. امرت بال امریکہ میں چھپا ہوا ہے۔

    16. سکھدل سنگھ عرف سکھا دونیکے کینیڈا میں چھپا ہوا ہے۔

    17. گروپندر سنگھ عرف بابا دلہ کینیڈا میں چھپا ہوا ہے۔

    18. ستویر سنگھ وارنگ عرف سام اس وقت کینیڈا میں رہ رہا ہے۔

    19. لکھبیر سنگھ لنڈا کینیڈا میں چھپا ہوا ہے۔

    20. ارشدیپ سنگھ عرف ارش ڈالا- کینیڈا میں روپوش ہے۔

    21. چرنجیت سنگھ عرف رنکو بہلا – کینیڈا میں چھپا ہوا ہے۔

    22. رامدیپ سنگھ عرف رمن جج - کینیڈا میں روپوش ہے۔

    23. گورو پٹیال عرف لکی پٹیال - آرمینیا میں چھپا ہوا ہے۔

    24. سپریپ سنگھ ہیری چٹھہ- اصل میں پنجاب کا رہنے والا ہے لیکن جرمنی میں روپوش ہے۔

    25۔ منپریت سنگھ عرف پیٹا- اصل میں پنجاب سے ہے لیکن فی الحال فلپائن میں مقیم ہے۔

    26. رمن جیت سنگھ عرف رومی- اس وقت ہانگ کانگ میں مقیم ہیں۔

    27. گرجنت سنگھ عرف جنتا- آسٹریلیا میں رہ رہا ہے۔

    28. سندیپ گریوال عرف بلہ اس وقت انڈونیشیا میں رہ رہا ہے اور ہندوستان میں جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: