’ہندوستان دنیاکاسب سے بڑاڈیری برآمد کنندہ ملک بنے‘ 49 ویں ڈیری انڈسٹری کانفرنس سے امیت شاہ کا خطاب
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ
امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی دودھ کی پروسیسنگ کی صلاحیت تقریباً 126 ملین لیٹر یومیہ ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1970 سے 2022 تک ہندوستان کی آبادی میں چار گنا اضافہ ہوا ہے وہیں دودھ کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گجرات میں انڈین ڈیری سمٹ (Indian Dairy Summit in Gujarat) سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک بن کر مطمئن نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے ڈیری کا سب سے بڑا برآمد کنندہ بننے کے مقصد کو بھی حاصل کرنا ہوگا۔ گاندھی نگر میں انڈین ڈیری ایسوسی ایشن (IDA) کی 49 ویں ڈیری انڈسٹری کانفرنس کے تیسرے اور آخری دن اس سمٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع ’’دنیا کے لیے انڈیا ڈیری: مواقع اور چیلنجز‘‘ تھا۔
امیت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کی دودھ کی پروسیسنگ کی صلاحیت تقریباً 126 ملین لیٹر یومیہ ہے، جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1970 سے 2022 تک ہندوستان کی آبادی میں چار گنا اضافہ ہوا ہے وہیں دودھ کی پیداوار میں دس گنا اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہو کر مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ ہمیں دنیا کا سب سے بڑا ڈیری برآمد کنندہ بننے کی بھی کوشش کرنی چاہیے۔ ایک دوسرے ’’سفید انقلاب‘‘ (1970 میں دنیا کا سب سے بڑا ڈیری ڈیولپمنٹ پروگرام) کی ضرورت ہے اور ہم اس سمت میں کام کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کسی بھی موقع کو ضائع نہیں ہونے دے گی۔ اس تقریب میں جن لوگوں نے ڈیری انڈسٹری-جانور پالنا اور دودھ کے حصول کے شعبے میں بہترین کام کیا ہے، انہیں امیت شاہ نے گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کی موجودگی میں 10 ایوارڈز سے نوازا۔
ہندوستان کے ڈیری سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے حکومت کے اقدام کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ہندوستانی ڈیری سیکٹر میں گزشتہ ایک دہائی میں 6.6 فیصد سالانہ اضافہ ہوا ہے اور مرکز اسے مزید بڑھانے کے لئے پہل کر رہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 27 سال کے وقفے کے بعد گجرات میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں ہندوستان اور بیرون ملک سے ڈیری ماہرین اور پیشہ ور افراد کو اکٹھا کیا گیا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔