چین نے ایک مرتبہ پھر دہشت گرد تنظیم جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے سے بچا لیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں چین نے چوتھی مرتبہ اس تجویز کی مخالفت میں اپنے ویٹو پاور کا استعمال کیا۔ اس تجویز کے حق میں برطانیہ، امریکہ ، فرانس جرمنی پہلے سے ہی تھے۔ مسعود کو بچانے پر چین کو بین الاقوامی برادری میں تنقید بھی جھیلنی پڑ رہی ہے۔ اس درمیان نیوز 18 کو دئے انٹرویو میں وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا، 'ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ چین نے آخرایسا کیوں کیا؟ انہوں نے کہا کہ مسعود اظہر کیلئے چین نے چوتھی مرتبہ ویٹو پاور کا استعمال کیا ہے۔ ہندستان کو چین کی موجودہ حالت سمجھنے کی ضرورت ہے۔
یو این ایس سی میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دئے جانے کی تجویز خارج ہونے کے بعد پہلی مرتبہ کسی مرکزی وزیر نے اس پر اپنا رد عمل دیا ہے۔
نیوز 18 سے بات چین میں راجناتھ سنگھ نے کہا "جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کیلئے چین کو سمجھانے کی کوشش جاری ہے۔ انہوں نے کہا 'مسعود کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جانا چاہئے لیکن چین نے ایسا نہیں کیا اور کیوں نہیں کرنا چاہتا ہے اس کے پیچھے یقینی طور پر کوئی وجہ ہے۔ ہندستان کو پہلے یہ سمجھنے کی ضرورت ہے'۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔