نئی دہلی : ہندوستان نے ایک بار پھر دنیا میں اپنا ڈنکا بجایا ہے ۔ دنیا کے امیر ترین ممالک کی فہرست میں اب ہندوستان بھی شامل ہو گیا ہے ۔ کینیڈا ، آسٹریلیا اور اٹلی جیسے ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ہندوستان نے ٹاپ ٹین امیر ممالک میں 7 واں مقام حاصل کیا ہے ۔ اس میں ہندوستان کی کل ذاتی املاک 5600 ارب ڈالر ہے جبکہ فہرست میں ٹاپ پر امریکہ ہے ۔
نیو ورلڈ ویلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کا مقام 7 واں ہے اور وہ کینیڈا (4700 ارب ڈالر)، آسٹریلیا (4500 ارب ڈالر) اور اٹلی (4400 ارب ڈالر) سے پہلے آتا ہے ۔ ان تین ممالک کا مقام فہرست میں بالترتیب 8 واں 9 واں اور 10 واں ہے ۔
کل ذاتی املاک رکھنے کے تناظر میں دنیا میں سر فہرست امریکہ ہے ۔ امریکہ میں یہ جائیداد 48900 ارب ڈالر ہے جبکہ دوسرے مقام پر چین اور تیسرے مقام پر جاپان آتا ہے ، جہاں بالترتیب ذاتی جائیداد بالترتیب 17400 ارب ڈالر اور 15100 ارب ڈالر ہے ۔
دیگر 10 ٹاپ ممالک کی فہرست میں برطانیہ چوتھے نمبر پر ہے، جس کی ذاتی املاک 9200 ارب ڈالر ہے، جس کے بعد 5 ویں مقام پر جرمنی آتا ہے، جس کی ذاتی املاک 9100 ارب ڈالر ہے اور چھٹے مقام پر فرانس آتا ہے جس کی ذاتی املاک 6600 ارب ڈالر ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔