ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اقوام متحدہ میں نہیں ہوگی سشما سوراج اور محمود قریشی کی ملاقات ، ہندوستان نے منسوخ کی میٹنگ

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو ہندوستان نے رد کردیا ہے ۔

  • Share this:
اقوام متحدہ میں نہیں ہوگی سشما سوراج اور محمود قریشی کی ملاقات ، ہندوستان نے منسوخ کی میٹنگ
سشما سوراج اور محمود قریشی۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر میٹنگ رد ہوچکی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی میٹنگ کو ہندوستان نے رد کردیا ہے ۔

جموں و کشمیر پولیس کے تین جوانوں کے قتل اور برہان وانی پر پاکستان کے اسٹامپ جاری کرنے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور بات چیت ایک ساتھ نہیں ہوسکتی ہے۔ ہندوستان جوانوں کے قتل سے ناراض ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں میٹنگ نہیں ہوپائے گی۔

خیال رہے کہ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے جمعرات کو کہا تھا کہ سشما سوراج اور پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملاقات اس مہینے کے آکر میں ہوگی ۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی حکومت کی اپیل پر ہندوستان میٹنگ کیلئے تیار ہے ۔ یہ وزیر خارجہ سطح کی میٹنگ ہوگی ۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ یہ صرف میٹنگ ہے ۔ پاکستان کی جانب سے درخواست کی گئی تھی ، اس میٹنگ کو بات چیت نہ سمجھا جائے۔

First published: Sep 21, 2018 05:41 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading