உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    تین ہینڈلروں اور مسعود اظہر کے خلاف کارروائی ہونے کے بعد ہی پاکستان سے ہوگی بات چیت : ذرائع

    نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سکریٹری سطح کے مذاکرات پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ حکومت نے بات چیت پر فی الحال روک لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق بات چیت اس وقت تک شروع نہیں ہوگی ، جب تک دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سکریٹری سطح کے مذاکرات پر سیاہ بادل منڈلا رہے ہیں۔ حکومت نے بات چیت پر فی الحال روک لگادی ہے۔ ذرائع کے مطابق بات چیت اس وقت تک شروع نہیں ہوگی ، جب تک دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی۔

      ذرائع کے مطابق پاکستان میں بیٹھے تین ہینڈلر اشفاق احمد، حافظ عبدالشکور، قاسم جان اور ان کے آقا مسعود اظہر کے خلاف ہندوستان سخت کارروائی چاہتا ہے۔ ہندوستان نے پاکستان کو ٹرانسکرپٹ اور مركز کی تصاویر بھی مہیا کرادی ہیں ، جہاں حملے کی پلاننگ کی گئی تھی۔

      ہندوستان اور پاکستان دونوں کے این ایس اے نے پٹھان کوٹ حملے کے بعد تین بار بات چیت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ان کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے۔ اگر پاکستان کارروائی کرتا ہے ، تو مركز پر چھاپہ اور ان چاروں کی گرفتاری طے ہے۔

      ذرائع کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے حکام کے ساتھ میٹنگ بھی کی ہے ، جس میں این ایس اے نصیر خان بھی شامل تھے۔ نواز حملے کو انجام دینے والوں پر سخت کارروائی چاہتے ہیں۔

      قابل ذکر ہے کہ ہندستان کی طرف سے پاکستان کو یہ بات بتا دی گئی ہے کہ اگر کوئی کارروائی نہیں ہوتی ہے ، تو ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹری کے درمیان ہونے والی بات چیت جو 15 جنوری کو ہونے والی تھی ، ٹل سکتی ہے۔

      پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہندوستان یہ مذاکرات ٹالنے پر مجبور ہو سکتا ہے۔ ہندوستان چاہتا ہے کہ پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

      First published: