پنجاب کے آرٹ، سیاحت وثقافت کے وزیر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھونے امید ظاہر کی ہے کہ ہندستان اور پاکستان کے حالات بہترہوں گے۔ سدھو اتوار کے روز اجمیر میں ایک نجی اسکول کے پروگرام میں شرکت کے دوران صحافیوں سے بات کررہے تھے ۔انھوں نے دونوں ملکوں کے رشتوں میں بہتری آنے کی بات کرتے ہوئے اپنے پاکستان دورے کو جائز ٹھہرایا۔
انھوں نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اپنے 22سالہ قدیم کرکٹ رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا،’’میں نے اس شخص کو محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان امن وامان اور محبت کا پیغام رشتوں میں بہتری کا راستہ نکالے گا ۔‘‘
انہوں نے کسی انسان کی سوچ کو خیالات سے بدلنے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سوچ سے سوچ کی لڑائی مہم چلائی جارہی ہے جس کے ذریعہ آج کا نوجوان مثبت سوچ کے ساتھ کئی بلندیوں کو چھوسکتا ہے ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔