Vaccine: نئے سال کی خوش خبری! ہندوستان 2022 میں ویکسین کی 5 بلین خوراکیں کرے گا تیار

گوئل نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ملک دیگر ممالک کے ساتھ مل کر طبی سامان اور آلات کی مدد کے لیے بھی کام کر رہا ہے اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندوستان کو بھی بہت سی اقوام و ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ ہندوستان آزادی کے 75 سال ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (Azadi ka Amrit Mahotsav) منا رہا ہے اور 2023 میں جی 20 کی صدارت بھی کرے گا۔

  • Share this:
    وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل (Piyush Goyal) نےکہا ہے کہ ہندوستان اگلے سال کووڈ ویکسین کی 5 بلین خوراکیں تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور دنیا کو رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے میں مزید بہتر طور پر اپنا کردار ادا کرے گا۔ ہندوستان دنیا کے سب سے بڑے ویکسین تیار کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔ ہمارے ملک نے دوسرے ممالک کو کووڈ۔19 ویکسین کی سپلائی دوبارہ شروع کر دی ہے۔ رواں برس اپریل میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں اچانک اضافے کے بعد دیگر ممالک کو ویکسین کی سپلائی معطل کردی گئی تھی۔ تاکہ پہلے ملک کی آبادی کو ٹیکہ لگانے پر توجہ مرکوز کی جائے۔

    سی آئی آئی پارٹنرشپ سمٹ 2021 (CII Partnership Summit 2021) سے خطاب کرتے ہوئے گوئل نے کہا کہ ہندوستان اپنی آبادی کو ٹیکہ لگانے کے ساتھ ساتھ باقی دنیا کو ویکسین فراہم کرنے کی ایک روشن مثال ہے۔ ہم ماضی میں ویکسین برآمد کرتے رہے ہیں۔ ہم نے دنیا کے تمام ممالک کو پیشکش کی ہے کہ ہم زیادہ سے زیادہ ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلے سال ہندوستان ویکسین کی 5 بلین خوراکیں تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ دنیا کو رہنے کے لیے ایک محفوظ جگہ بنانے میں ہم اپنا کردار ادا کریں گے۔ خاص طور پر اس وقت جب پوری دنیا رواں صدی کی سب سے بڑی وبا کورونا وائرس سے جوچ رہی ہے‘‘۔

    گوئل نے یہ بھی کہا کہ ہمارا ملک دیگر ممالک کے ساتھ مل کر طبی سامان اور آلات کی مدد کے لیے بھی کام کر رہا ہے اور اس بات کا اعتراف کیا کہ ہندوستان کو بھی بہت سی اقوام و ممالک کی حمایت حاصل ہے۔ ہندوستان آزادی کے 75 سال ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ (Azadi ka Amrit Mahotsav) منا رہا ہے اور 2023 میں جی 20 کی صدارت بھی کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ان دونوں اہم عناصر میں شراکت داری، قوموں کے درمیان ہم آہنگی، منصفانہ تجارت اور جمہوری اداروں کو فروغ دینے کی امید کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا ہندوستان کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر دیکھتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ ملک کو 2030 تک اپنی غیر فوسل توانائی کی صلاحیت (non-fossil energy capacity) کو 500 گیگا واٹ تک بڑھانے اور توانائی کی 50 فیصد ضرورت کو قابل تجدید توانائی (renewable energy) سے پورا کرنے کا یقین ہے۔

    قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: