உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاک مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کو ہندوستان نے کیا خارج، کہا : ناجائز قبضہ خالی کرے پاکستان

    پاک مقبوضہ کشمیر میں الیکشن کو ہندوستان نے کیا خارج، کہا : ناجائز قبضہ خالی کرے پاکستان ۔ اے این آئی ۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ یہ انتخابات صرف ہندوستان کی سرزمین پر پاکستان کے غیرقانونی قبضے اور وہاں ہونے والی جغرافیائی تبدیلیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شرمناک انتخاب پر ہندوستان نے پاکستان حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں نے بھی اس کو مسترد کردیا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان نے آج چین پاکستان کے مشترکہ پریس بیان میں جموں و کشمیر کے ذکر پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر ہندوستان کا ایک لازم حصہ ہے اور نام نہاد چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی ای سی) اس حصے سے گزرتا ہے ،جس پر پاکستان کا غیر قانونی قبضہ ہے۔ ہندوستان نے پاکستان سے جموں و کشمیر کا مقبوضہ حصہ فوری طور پر خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔

      وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہندوستان جموں و کشمیر کے کسی بھی ذکر کو صریحاًمسترد کرتا ہے۔ مرکز کے زیر انتظام خطے جموں و کشمیر اور لداخ ہندوستان کا لازمی حصہ ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے غیر قانونی مقبوضہ ہندوستانی علاقے میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہندوستان نے تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوراً ایسے کام بند کردیں۔

      ارندم باگچی نے کہا کہ مشترکہ پریس بیان میں نام نہاد سی پی ای سی کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ہندوستان نے پاکستان اور چین دونوں کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ یہ راہداری ہندوستان کی سرزمین سے گزرتی ہے ، جس پر غیرقانونی طور پر پاکستان کا قبضہ ہے اور یہ کہ ہندوستان کسی دوسرے ملک کے غیرقانونی قبضے والے حصے میں کسی بھی تبدیلی مضبوطی سے مسترد کرتا رہے گا ۔

      جب پاکستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے بارے میں پوچھا گیا تو ترجمان نے کہا کہ یہ انتخابات صرف ہندوستان کی سرزمین پر پاکستان کے غیرقانونی قبضے اور وہاں ہونے والی جغرافیائی تبدیلیوں کو چھپانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شرمناک انتخاب پر ہندوستان نے پاکستان حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے ۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں نے بھی اس کو مسترد کردیا ہے۔

      انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں سے پاکستان کے غیر قانونی قبضے کو چھپایا جاسکتا ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کا استحصال ، مظالم اور غلامی۔ ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کے غیر قانونی قبضے میں ہندوستانی علاقہ خالی کردے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: