ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان نے کشمیرسے متعلق او آئی سی کے بیان کوکیا خارج

نئی دہلی : ہندوستان نے ترکی میں جاری تنظیم اسلامی ممالک (او آئی سی) کے منشور میں جموں و کشمیر کے حوالے سے پاس کئے گئے بیان کو بدقسمتی اور حقائق کی بنیاد پر غلط قراردیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 16, 2016 12:13 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان نے کشمیرسے متعلق او آئی سی کے بیان کوکیا خارج
نئی دہلی : ہندوستان نے ترکی میں جاری تنظیم اسلامی ممالک (او آئی سی) کے منشور میں جموں و کشمیر کے حوالے سے پاس کئے گئے بیان کو بدقسمتی اور حقائق کی بنیاد پر غلط قراردیا ہے۔

نئی دہلی : ہندوستان نے ترکی میں جاری تنظیم اسلامی ممالک (او آئی سی) کے منشور میں جموں و کشمیر کے حوالے سے پاس کئے گئے بیان کو بدقسمتی اور حقائق کی بنیاد پر غلط قرار دیتے ہوئے ا سے مسترد کر دیا اور تنظیم کو مشورہ دیا کہ وہ مستقبل میں ایسے بیانات دینے سے احتراز کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے آج یہاں کہا کہ کہ یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ ترکی کے استنبول میں 14-15 اپریل کو منعقد ہ 13 ویں او آئی سی سربراہان اسلامی ممالک کی کانفرنس کے منشور میں ہندوستان کے اٹوٹ حصہ جموں و کشمیر کے بارے میں حقائق کی بنیاد پر غلط اور گمراہ کن نقطہ نظر پیش کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہندوستان ایسے تبصرے کو سرے سے مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ ہندوستان کا اندرونی معاملہ ہے اور او آئی سی کو اس پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان او آئی سی کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے تبصرے سے اجتناب کرے۔

First published: Apr 16, 2016 12:13 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading