اپنا ضلع منتخب کریں۔

    'کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک...' پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے 'امن' والے بیان پر ہندوستان کو پہلا ردعمل

    'کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک...' پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے 'امن' والے بیان پر ہندوستان کو پہلا ردعمل ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔

    'کوئی بات چیت نہیں ہوگی جب تک...' پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے 'امن' والے بیان پر ہندوستان کو پہلا ردعمل ۔ فائل فوٹو ۔ اے پی ۔

    India Pakistan Relation : حال ہی میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہوں نے 'سبق' سیکھ لیا ہے۔ اب وہ ہندوستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | New Delhi
    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ ہندوستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے اس بیان پر اب ہندوستان کا پہلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ تک کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے ساتھ معمول کے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن دہشت گردی نہیں ہونی چاہئے، ہندوستان ہمیشہ یہی چاہتا ہے۔

      میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا تھا کہ انہوں نے 'سبق' سیکھ لیا ہے۔ اب وہ ہندوستان کے ساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں ۔ یہی نہیں وزیراعظم شریف نے یہ بھی کہا تھا کہ دونوں پڑوسی ممالک کو بم اور گولہ بارود میں اپنے وسائل کو برباد نہیں کرنا چاہئے ۔

      بتادیں کہ پیر کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے دبئی کے ایک مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیا تھا۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور سرحد پار سے آنے والی دہشت گردی کو لے کر ہندوستان اور پاکستان کے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری تین جنگیں ہو چکی ہیں۔ اس میں ہمارے عوام کو دکھ ، غربت اور بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ میرا وزیر اعظم نریندر مودی کو پیغام ہے کہ کشمیر جیسے سنجیدہ مسئلے کو حل کرنے کیلئے ہمیں مل بیٹھ کر ایمانداری کے ساتھ بات چیت کرنی چاہئے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنا سبق سیکھ لیا ہے۔ ہم امن سے رہنا چاہتے ہیں۔ ہم غربت میں کمی اور اپنے لوگوں کو تعلیم، صحت کی سہولیات اور روزگار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے وسائل کو بموں اور گولہ بارود میں ضائع نہیں کرنا چاہتے۔

      وہیں وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے کہا کہ ہم نے ایک انٹرویو میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے تبصرے دیکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات پہلے بھی آتے رہے ہیں۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: