ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستان نے ہندو لڑکی کے اغوا کے معاملے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو کیا طلب

ہندو لڑکی کے اغوا کے اس واقعہ نے عمران خان کی حکومت کے اقلیتوں کو بچانے کے دعوے پر سوال کھڑے کر دئے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 28, 2020 07:27 PM IST
  • Share this:
ہندستان نے ہندو لڑکی کے اغوا کے معاملے میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسر کو کیا طلب
پاکستانی ہائی کمیشن انچارج کو ہندوستان نے طلب کیا، مخالفت درج کروائی

نئی دہلی۔ حکومت نے پاکستان میں ایک ہندو لڑکی کو شادی کے منڈپ سے اغوا کئے جانے کے معاملے پر سخت اعتراض کرتے ہوئے آج یہاں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے پاکستان کے کراچی سے تقریباً 215 کلومیٹر دور مٹیاری ضلع میں 25 جنوری کو ایک ہندو لڑکی بھارتی بائی(24) کو شادی کے منڈپ سے اغوا کئے جانے کے معاملے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر افسر کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تھرپارکر سندھ صوبہ میں 26جنوری کو ماتا رانی بھتیانی مندر میں توڑ پھوڑ کے سلسلے میں بھی اعتراض درج کیا گیا۔


حکومت نے پاکستان حکومت سے معاملے کی تفتیش کرنے اور اقلیتی ہندو فرقہ سمیت اپنے تمام شہریوں کی سلامتی اور بہبود کے لئے فوراً کارروائی کرنے کے لئے کہا ہے۔ حکومت پاکستان کو ایسی حرکتوں میں ملوث قصورواروں کو جلد سے جلد سزا دلانے کے لئے فوراً قدم اٹھانے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔


علامتی تصویر


میڈیا رپورٹ کے مطابق اغوا کرنے کے بعد بھارتی بائی(24) کو زبردستی اسلام قبول کروا کر مسلم شخص سے اس کی شادی کرا دی گئی۔ پاکستان کے مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی کی شادی حالہ شہر میں ایک ہندو شخص سے ہونے والی تھی لیکن اسی دوران کچھ حملہ آوروں نے منڈپ میں پہنچ کر اسے اغوا کرلیا۔ بھارتی کے باپ کشور داس نے کہا کہ ان کی بیٹی کی شادی کی تقریب چل رہی تھی تبھی شاہ رخ گل نامی حملہ آور کچھ لوگوں کے ساتھ وہاں پولیس اہلکاروں کو لے کر آیا اور ان کی بیٹی کو دن دہاڑے اغوا کرلیا۔ بعد میں،بھارتی کا اسلام قبول کرنے کا دستاویز اور شاہ رخ کے ساتھ اس کی شادی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایک طرف جہاں بھارتی کے گھر والوں نے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بھارتی نے اس واقعہ کے ایک مہینے پہلے اسلام قبول کرلیا تھا۔ اس واقعہ نے عمران خان کی حکومت کے اقلیتوں کو بچانے کے دعوے پر سوال کھڑے کردئے ہیں۔
First published: Jan 28, 2020 07:27 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading