ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کانپورٹیسٹ : تاریخی میچ میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو مات دی ، اشون کا جلوہ

گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تاریخی 500 ویں ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا جیت کی قریب پہنچ چکی ہے ۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Sep 26, 2016 03:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کانپورٹیسٹ : تاریخی میچ میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو مات دی ، اشون کا جلوہ
گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تاریخی 500 ویں ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا جیت کی قریب پہنچ چکی ہے ۔

کانپور : گرین پارک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تاریخی 500 ویں ٹیسٹ میچ میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 197 رنوں سے ہرادیا ہے ۔ ہندوستان کی جانب کے دئے گئے 434 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 236 رن پر ہی آوٹ ہوگئی ۔ اس میچ میں اشون ہیرو رہے ، جنہوں  نے مجموعی طور پر 10 وکٹ جھٹکے ۔ پہلی اننگز میں چار وکٹ اور دوسری اننگز میں چھ وکٹ ۔

پانچویں دن نیوزی لینڈ کی اننگز کو رونچی اور سینٹنر نے سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی زیادہ دیر تک یہ کام نہیں کرسکے ۔ گرچہ دونوں نے 102 رنوں کی شاندار ساجھیداری کی ، مگر شکست کے خطرہ کو ٹالنے میں ناکام ثابت ہوئے اور رونچی 80 رن بناکر اشون کے شکار بن گئے ۔ رونچی کے آوٹ ہونے کے بعد محمد سمیع نے جلد ہی نیوزی لینڈ کے دو اور کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی اور اس طرح ٹیم انڈیا کو جیت سے دو قدم اور نزدیک کردیا ۔ لنچ کے بعد نیوزی لینڈکے باقی کھلاڑی زیادہ دیر تک کریز پر ٹک نہیں سکے اور جلد ہی اشون نے ان کو پویلین لوٹا دیا ۔

اس سے قبل چوتھے دن ہندوستان کے ذریعہ دئے گئے 434 رنوں کےتعاقب کیلئے میدان میں اتری نیوزی لینڈ کی خراب شروعات رہی اور جلد ہی جلد اس نے دو وکٹ گنوادئے۔ دونوں وکٹ اشون نے لئے ۔ پہلے اس نے گپتل کو اور پھر لاتھم کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ گپتل کھاتہ بھی نہیں کھول سکے جبکہ لاتھم صرف دو رن بناکر آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد راس ٹیلر اور کین ولیمسن نے ٹیم کا سنبھالنے کی کوشش کی مگر وہ بھی زیادہ دیر تک کریز پر موجود نہیں رہ سکے ۔ ولیمسن 25 رن بناکر اشون کا شکار ہوئے جبکہ ٹیلر 17 رن بناکر اومیش یادو کے ذریعہ رن آوٹ ہوئے ۔

First published: Sep 26, 2016 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading