اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ : ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو 6 رنوں سے شکست دے کر سیریز پر کیا قبضہ

    کانپور کے گرین پارک میدان پر کھیلے جارہے تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔

    • Share this:
      کانپور : کانپور کے گرین پارک میدان پر کھیلے جارہے تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں کپتان کوہلی اور سلامی بلے باز روہت شرما کی شاندار اننگز کی بدولت ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سریز پر دو ایک سے قبضہ کرلیا ہے ۔  ٹیم انڈیانے ٹاس ہار کر پہلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے مقررہ 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 337 رن بنائے ، جس کے جواب میں نیوزی لینڈ 50 اوورس میں سات وکٹ پر 331 رن ہی بناسکا ۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے گپٹل نے دس ، منرو نے 75 ، ولیمسن نے 63 ، ٹیلر نے 39 ، لاتھم نے 65 ، نکولس نے 37 ، سینٹنر نے نو ، گرانڈ ہوم نے آٹھ اور ساوتھی نے چار رن بنائے ۔

      اس سے قبل ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا شیکھر دھون کی شکل میں لگا جب وہ   رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ مگر اس کی بعد کپتان کوہلی اور سلامی باز روہت شرما نے شاندار بلے بازی کی اور 230  رنوں کی شاندار ساجھیداری نبھا کر ٹیم کے اسکور کو 250 کے پار پہنچادیا ۔ تاہم اسی درمیان ایک لمبا شارٹ لگانے کی کوشش میں 147 رنوں کی اننگر کھیلنے کے بعد روہت پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد ہاردک پانڈیا کریز پر آئے ، مگر وہ کچھ زیادہ نہیں کرسکے اور صرف آٹھ رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد کوہلی شاندار سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 کے نجی اسکور پرآوٹ ہوگئے ۔ علاوہ ازیں دھونی نے 25 ، جادھو نے 18 اور کارتک نے چار رن بنائے ۔
      First published: