اپنا ضلع منتخب کریں۔

    موہالی ون ڈے : کوہلی کی اور ایک وراٹ اننگز ، ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرایا

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میں آج موہالی میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میں آج موہالی میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میں آج موہالی میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      موہالی : ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں ہندوستان نے وراٹ کوہلی ( ناٹ آوٹ 155) او رمہندر سنگھ دھونی (80 رن) کی بدولت  نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست د یدی ہے ۔  ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری نیوزی لینڈ  کی پوری ٹیم 49.4 اوورس میں 285 رن بناکر آوٹ ہوگئی اور ٹیم انڈیا کو جیت کیلئے 286 رنوں کا ہدف دیا ہے ، جس کو ہندوستان نے 48.2 اوورس میں صرف تین وکٹ کھوکر حاصل کرلیا۔

      مکمل اسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں۔ 

      اس سے ہدف کا تعاقب کرنے اتری ٹیم انڈیا کی شروعات بہت اچھی نہیں رہی اور رہانے جلد ہی آوٹ ہوگئے ۔ رہانے نے پانچ رن بنائے ۔ رہانے کے بعد سلامی بلے باز روہت شرما بھی بہت دیر تک میدان پر نہیں ٹھہر سکے اور وہ بھی 13 رن بناکر آوٹ ہوگئے ۔ روہت شرما کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان کول دھونی خود میدان پر آئے اور انہوں وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر151 رنوں کی شاندار ساجھیداری نبھائی ۔  دھونی کی اس سال یہ پہلی نصف سنچری ہے ۔ دھونی نے ساتھ ہی ساتھ 9000 ہزار بھی مکمل کرلئے۔  ساتھ ہی ساتھ دھونی میں یک روزہ میچوں میں چھکے مارنے کا سچن تیندولکر کا ریکارڈ بھی توڑدیا۔ تاہم دھونی 80 رن بناکر ہینری کا شکار بن گئے ۔ دھونی نے 91 گیندوں کی اپنی اننگز میں 6 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ تاہم کوہلی نے اپنی شاندار اننگز جاری رکھی اور ناٹ آوٹ 154 رن بنائے ۔ کویلی نے 16 چوکے اور ایک چھکا لگایا ۔ اس کے علاوہ منیش پانڈے نے 28 رن بنائے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ہینری نے دو جبکہ ساوتھی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

      اس سے قبل ٹیم کوساتویں اوورس میں پہلا جھٹکا امیش یادو نے دیا ، جب انہوں نے تیز رفتاری سے بلے بازی کررہے  مارٹن گپٹل کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ گپٹل نے 21 گیندوں پر دو چوکے اور دو چھکے کی مدد سے 27 رن بنائے  ۔ مارٹن گپٹل کے آوٹ ہونے کے بعد کپتان ولیمسن کریز پر آئے انہوں نے کچھ شاندار شارٹس لگائے ، مگر وہ زیادہ دیر تک کریز پر نہیں ٹھہر سکے اور کیدار جادو کا شکار بن گئے ۔ ولیمسن نے 27 گیندوں پر 22 رن بنائے۔

      ولیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد راس ٹیلر اور لاتھم نے شاندار ساجھیداری کی اور ٹیم کے اسکور کو 100 کے پار پہنچادیا ، مگر ٹیلر اپنے کھیل کو لمبی اننگز میں تبدیل نہیں کرسکے اور 44 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ راس ٹیلر کو مشرا نے آوٹ کیا اور اس کے بعد پھر لگاتار تین  اوورس میں کیدار اور مشرا نے  اینڈرسن ، رونچی اور لاتھم کو پویلین کی راہ دکھاکر نیوزی لینڈ کی کمر توڑ دی ۔ اینڈرسن نے 6 ، رونچی نے ایک جبکہ لاتھم نے 61 رن بنائے ۔ لاتھم اور اینڈرسن کو جادو نے جبکہ رونچی کو امت مشرا نے آوٹ کیا ۔ لاتھم کے آوٹ ہونے کے بعد سینٹنر اور ساوتھی  بھی جلد ہی آو ٹ ہوئے ۔ سینٹنر نے سات جبکہ ساوتھی نے 13 رن بنائے ۔ تاہم اس کے بعد ہینری اور نیشم نے نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھالا اور شاندار 84 رنوں کی ساجھیداری کی ۔ نیشم 57 رن بناکر آوٹ ہوئے ۔ نیشیم کے آوٹ ہونے کے بعد بولٹ بھی صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے جبکہ ہینری 37 گیندوں پر 39 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم 49.4 اوورس میں 285 رن بناکر آوٹ ہوگئی ۔ ہندوستانی کی طرف یادو اور جادو نے تین تین جبکہ مشرا اور بمبرہ نے دو دو وکٹ جھٹکے۔

      قابل ذکر ہے کہ سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک جیت کے ساتھ برابری پر ہے ۔ آج دونوں ٹیموں کی کوشش میچ جیت کر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی ہوگی ۔ دھرمشالہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی تھی جبکہ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ پر کھیلے گئے دوسری میچ میں نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو چھ رنوں سے شکست دی تھی۔
      First published: