ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دلچسپ میچ میں آخری تین گیندوں میں پانچ رن سے ہار گئی ٹیم انڈیا

کانپور۔ ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 11, 2015 05:56 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
دلچسپ میچ میں آخری تین گیندوں میں پانچ رن سے ہار گئی ٹیم انڈیا
کانپور۔ ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کانپور۔ ٹی 20 سیریز میں شکست کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی ٹیم انڈیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانپور میں کھیلے گئے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دی ہے۔ جنوبی افریقہ کے 304 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری بھارتی ٹیم سخت جدوجہد کے بعد بھی 298 رن ہی بنا سکی۔


تاہم روہت شرما نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیلتے ہوئے اہم رول ادا کیا۔ وہیں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے آخری اوور میں بہتر بلے بازی کرتے ہوئے 104 رنز بنائے۔


آخری میچ تک چلے اس دلچسپ میچ میں بھارت کے بلے باز اپنا دم خم دکھانے میں ناکام رہے اور افریقہ کے گیند بازوں نے بھارت پر لگام لگا دی۔

First published: Oct 11, 2015 05:56 PM IST