ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پورے ملک میں دھوم دھام سےمنایا جا رہا ہے 70 واں یوم جمہوریہ

ملک بھرمیں70 واں یوم جمہوریہ پورے جوش خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ نئی دہلی کے رج پتھ پریوم جمہوریہ کا پریڈ اب سے کچھ دیرمیں ہی شروع ہونے والا ہے۔

  • Share this:
پورے ملک میں دھوم دھام سےمنایا جا رہا ہے 70 واں یوم جمہوریہ
آج 70 واں یوم جمہوریہ منانے کے لئے ملک پوری طرح تیار۔

نئی دہلی: پورے ملک میں آج 70 واں یوم جمہوریہ منایا جا رہا ہے۔ اس بارمنعقد ہونے والی یوم جمہوریہ تقریب کے مہمان خصوصی جنوبی افریقہ کے صدر سرل رام فوسا ہیں۔ ہندوستان کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے 70 ویں یوم جمہوریہ سے قبل قوم کو خطاب کیا۔ پدم وبھوشن، پدم بھوشن اورمدم شری اعزاز کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔


واضح رہے کہ اس بار 4 لوگوں کو پدم وبھوشن، 14 کو پدم بھوشن اور 94 کو پدم شری  اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ ملک کی بڑھتی فوجی طاقت، ثقافتی ورثےاورکثرت میں وحدت کی رنگا رنگی کے منظرکے ساتھ یوم جمہوریہ کی پریڈ میں دس آسیان ممالک کی تہذیب و ثقافت کی جھلک دکھائی دے گی۔


ملک بھر میں 70 واں یوم جمہوریہ پورے جوش خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ نئی دہلی کے راج پتھ پریوم جمہوریہ کا پریڈ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پردنیا ہندوستان کی طاقت دیکھے گی۔ اس موقع پرحفاظت کے چا ق و چوبند انتظامات کئے گئے ہیں۔ راجدھانی دہلی میں کے مختلف علاقوں اور سرحدی علاقوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ کئی مقامات پر دوپہر تک کے لئے میٹرو بند کردی گئی ہے۔

First published: Jan 26, 2019 07:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading