உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جونیئر ہاکی ورلڈ کپ :15 سال بعد ہندوستان پھر بنا فاتح ، بیلجیم کو 2-1 سے دی شکست

    PTI

    لکھنؤ کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلہ میں ہندوستان کے لئے گرجنت سنگھ اور سمرنجيت سنگھ نے گول کئے۔ ہندوستان کی جیت میں گول کیپر وکاس دہیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      لکھنؤ: ہندوستان نے ایف آئی ایچ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بیلجیم کو شکست دے کر 15 سالہ خشک سالی کو ختم کرتے ہوئے دوسری مرتبہ خطاب جیت لیا۔ ہندوستان نے خطاب کی امید کیلئے پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچی بیلجیم کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے 2-1 سے کامیابی حاصل کی۔
      لکھنؤ کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خطابی مقابلہ میں ہندوستان کے لئے گرجنت سنگھ اور سمرنجيت سنگھ نے گول کئے۔ ہندوستان کی جیت میں گول کیپر وکاس دہیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
      گرجنت نے آٹھویں اور سمرنجيت نے 22 ویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کئے۔ میچ کے آخری منٹ میں بیلجیم کے لیے پنالٹی کارنر ملا ، جس پر وہ گول کرنے میں کامیاب رہے، لیکن یہ گول ان کی جیت دلانے میں ناکافی ثابت ہوا۔
      ہندوستانی ٹیم نے 2001 میں ارجنٹائن کو شکست دے کر پہلی مرتبہ اس خطاب پر قبضہ جمایا تھا۔
      First published: