உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان آنے والے کووڈ ٹیکہ لگوا چکے برطانوی شہریوں کو اب کورنٹائن میں نہیں رہنا ہوگا

    ہندوستان آنے والے کووڈ ٹیکہ لگے برطانوی شہریوں کو کورنٹائن میں نہیں رہنا ہوگا (File photo/News18.)

    ہندوستان آنے والے کووڈ ٹیکہ لگے برطانوی شہریوں کو کورنٹائن میں نہیں رہنا ہوگا (File photo/News18.)

    مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آنے پر برطانوی شہریوں کو بھی وہی معیارات اختیار کرنئ ہوں گے جو غیر ملکیوں پر لاگو ہوتے ہیں ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت و خاندانی فلاح و بہبود نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان آنے پر برطانوی شہریوں کو بھی وہی معیارات اختیار کرنئ ہوں گے جو غیر ملکیوں پر لاگو ہوتے ہیں ۔ یعنی کووڈ ٹیکہ لگے برطانوی شہریوں کو 10 دنوں تک کوارنٹائن میں نہیں رہنا پڑے گا۔ یہ سرکلر 11 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ برطانوی شہریوں کی ہندوستان آمد پر یکم اکتوبر کو جاری کردہ ہدایات واپس لے لی گئی ہیں اور 17 فروری کو جاری ہدایات کے مطابق حیثیت بحال کی گئی ہے۔

      یکم اکتوبر کو ہندوستان نے ویکسین کی توثیق کے معاملے میں ہندوستانیوں کے ساتھ برطانوی حکومت کی امتیازی پالیسی کے خلاف انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہندوستان پہنچنے پر برطانوی شہریوں کے لیے 10 روزہ کورنٹائن اور آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا تھا۔ قبل ازیں، برطانوی حکومت نے ہندوستانی کووڈ ویکسین 'کووڈشیلڈ' کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا، برطانیہ پہنچنے پر ہندوستانیوں کے لیے کورنٹائن کو لازمی قرار دیا تھا اور کہا کہ ہندوستانیوں کو 'ویکسین لگا' نہیں مانا جائے گا۔

      مرکزی حکومت کے مضبوط موقف کو دیکھتے ہوئے برطانوی حکومت نے دو دن پہلے ہندوستانی کووڈ ویکسین کوویشیلڈ کو تسلیم کیا اور ہندوستانیوں پر وہی معیارات عائد کیے جو دوسرے غیر ملکیوں پر لاگو ہوتے ہیں۔

      برطانیہ پہلا ملک ہے جس کے خلاف ہندوستان نے کووڈ ویکسین کی شناخت کے تنازع میں ایسا سخت قدم اٹھایا ہے۔ دراصل ہندوستان میں سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے ذریعہ تیار کردہ کوویشیلڈ ویکسین آکسفورڈ کے تیار کردہ فارمولے سے بنائی گئی ہے اور برطانیہ میں اسی فارمولے سے تیار کردہ ویکسین کو تسلیم کیا گیا ہے لیکن برطانوی حکومت نے کوویشیلڈ کو تسلیم نہیں کیا۔ ہندوستان کا خیال ہے کہ برطانیہ کو خود بخود کووشیلڈ کو تسلیم کرنا چاہیے تھا۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: