உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ممبئی دہشت گردانہ حملہ : عدالتی کارروائی میں سست رفتاری پر ہندوستان کا اظہار تشویش ، تیزی کیلئے پاکستان کو بتائے نئے طریقے

    اس بات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہ ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک لانے کی پاکستانی عدالتی کوشش کی رفتار بہت سست ہے ، آج ہندوستان نے اس میں تیزی لانے کے لئے پاکستان کو بعض نئے طریقے اور صورتیں تجویز کیں

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : اس بات پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہ ممبئی پر دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک لانے کی پاکستانی عدالتی کوشش کی رفتار بہت سست ہے ، آج ہندوستان نے اس میں تیزی لانے کے لئے پاکستان کو بعض نئے طریقے اور صورتیں تجویز کیں۔
      خارجہ سکریٹری ایس جے شنکر نےاپنے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمدچودھری کو اس سلسلے میں ایک خط لکھا ہے جسے نو ستمبر کو ہندوستانی ہائی کمشنر گوتم بمباولے نے مسٹر چودھری کے حوالے کیا۔اسی خط میں عدالتی عمل تیز کرنے کی تجویزیں پیش کی گئی ہیں۔ یہ اطلاع آج وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ہفت روزہ اخباری ملاقات میں دی۔
      یہ پوچھے جانے پر کہ ایسی کیا تجاویز پیش کی گئی ہیں ،مسٹر سوروپ نے کہا کہ ہر بات پریس کو بتانے کی نہیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ حملہ کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک لانے کے لئے خارجہ سکریٹری نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو جو خط لکھا ہے اس میں ان صورتوں کی نشان دہی کی گئی ہے جن کے ذریعہ قانونی چینل کے اشتراک سے مقدمات تیزی سے ٖفیصل کئے جاسکتے ہیں ۔
      First published: